• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:10pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:10pm Isha 6:35pm

پاکستانی یوٹیوب چینلز کے نصف سے زائد ناظرین بیرون ملک مقیم ہیں، گوگل ڈائریکٹر پاکستان

شائع June 9, 2022
پاکستان کے معروف یوٹیوب چینل اب 10 لاکھ روپے ماہانہ کما رہے ہیں۔ —فائل فوٹو: اے پی
پاکستان کے معروف یوٹیوب چینل اب 10 لاکھ روپے ماہانہ کما رہے ہیں۔ —فائل فوٹو: اے پی

گوگل کے پاکستان میں ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی یوٹیوب چینلز پر 55 فیصد ناظرین بیرون ملک سے ہوتے ہیں کیونکہ مقامی یوٹیوبرز جو مواد اپلوڈ کرتے ہیں وہ پوری دنیا میں مقبول ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فرحان قریشی نے کہا کہ کم از کم 300 پاکستانی یوٹیوب چینلز کے 10 لاکھ سبسکرائبر ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر 35 فیصد بڑھے ہیں۔

گوگل کے پاکستانی ڈائریکٹر نے یہ بات یوٹیوب کے چار مشہور اکاؤنٹس ڈکی بھائی، سم تھنگ ہوٹ، سسٹرولاجی اور اسٹریٹ فوڈ پی کے کی طرف سے منعقدہ ایک ورچوئل پینل ڈسکشن میں شرکت کے دوران کہی۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب ایپ میں آنے والی یہ تبدیلی آپ کو ضرور پسند آئے گی

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ساڑھے چار ہزار یوٹیوب چینلز ایسے ہیں جن کے 1 لاکھ سبسکرائبر ہیں جو کہ 45فیصد کی ترقی کی شرح کو ظاہر کرتے ہیں۔

یوٹیوب پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک معروف وڈیو پلیٹ فارم ہے، پاکستان میں گزشتہ چند برسوں میں یوٹیوب پر بہتر مواد اپلوڈ کرنے والوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جس سے دنیا بھر میں ان کے دیکھنے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔

فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستان کے معروف یوٹیوب چینل اب سالانہ 10 لاکھ روپے کما رہے ہیں جو سالانہ بنیادوں پر 140 فیصد سے زیادہ کی شرح نمو ریکارڈ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوب اپنے مواد کے تخلیق کاروں کو مالی طور پر مستحکم ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

پینل ڈسکشن کے دوران مواد کے تخلیق کاروں نے اپنے یوٹیوب کے سفر کی کہانیاں بھی شیئر کیں کہ انہوں نے کس طرح اپنے سفر کا آغاز کیا اور کس طرح وہ ایک کمیونٹی بنانے میں کامیاب ہوئے اور کس طرح یوٹیوب نے ان کی زندگی بدلی اور آج وہ کہاں کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے اور سبسکرائبرز بڑھانے کے 7 طریقے

’ڈکی بھائی‘ کے نام سے مشہور سعد الرحمان نے کہا کہ انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل پانچ سال قبل شروع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں گیمنگ اور ٹیک سے متعلق تربیتی ویڈیوز بناتا تھا، دکانداروں اور دوستوں سے کہتا تھا کہ وہ مجھے اپنے گیجٹس ادھار دیں تاکہ میں ان پر ویڈیوز ریکارڈ کر سکوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے چیزوں میں ترمیم کرنا سیکھا، 'ڈکی بھائی' نام سے چینل بنایا اور چیزیں بدل گئیں اور اسی طرح میرا سفر پوڈکاسٹس، وی لاگز اور 'ڈکی ایکسٹرا' تک بڑھ گیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 نومبر 2024
کارٹون : 6 نومبر 2024