• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:32pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:32pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm

’ گیم شو‘ کیریئر عامر لیاقت کی وجہ سے شروع ہوا، فہد مصطفیٰ

شائع June 13, 2022
گیم شو کیریئر عامر لیاقت کی وجہ سے شروع ہوا، اداکار—فوٹو انسٹاگرام:
گیم شو کیریئر عامر لیاقت کی وجہ سے شروع ہوا، اداکار—فوٹو انسٹاگرام:

مقبول گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا گیم شو کا کیریئر مرحوم عامر لیاقت حسین کی وجہ سے ہی شروع ہوا۔

عامر لیاقت 9 جون کو گھر میں بے ہوش پائے گئے تھے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

عامر لیاقت حسین کو شوز کی میزبانی کے حوالے سے منفرد اہمیت حاصل تھی اور انہوں نے گیم شوز کے علاوہ مذہبی اور تفریحی شوز کو بھی منفرد انداز میں کیا۔

ان کی دیکھا دیکھی ہی فہد حسین سمیت دیگر اداکار بھی شوز کی میزبانی کی جانب راغب ہوئے تھے اور اب ان کے انتقال کے بعد فہد حسین نے اعتراف کیا ہے کہ ایک طرح عامر لیاقت کی وجہ سے ہی ان کا ’شو‘ کیریئر ان کی وجہ سے ہی شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے اپنی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کے موقع پر ’ہم نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں اس بات کو تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ ان کا کیریئر عامر لیاقت کی وجہ سے ہی شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نہ صرف ان کے بلکہ دیگر میزبانوں کے بھی آئیڈیل تھے اور لوگ انہیں کاپی کرنا چاہتے تھے اور وہ سب کے فیورٹ تھے۔

فہد مصطفیٰ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ عامر لیاقت نے زندگی کے آخری ایام میں بہت مشکل وقت بھی دیکھا اور انہیں اس بات کا بخوبی علم تھا اور وہ ان کے لیے دعائیں کرتے رہے تھے۔

میزبان و اداکار کے مطابق ان سمیت کسی کوعلم یا اندازہ نہ تھا کہ عامر لیاقت حسین ان سب سے بچھڑنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کا مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی اور مداحوں سمیت قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ عامر لیاقت کے لیے دعائیں کریں۔

فہد مصطفیٰ نے اسی موقع پر اپنی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ شائقین کو فلم میں بھرپور انٹرٹیمنٹ دیکھنے کو ملے گی اور لوگ مایوس نہیں ہوں گے۔

ان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹریلر دو روز قبل ہی جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں بھرپور ایکشن میں دکھایا گیا تھا۔

’قائد اعظم زندہ باد‘ کو عید الاضحٰی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا اور اس فلم کا مقابلہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 7 نومبر 2024
کارٹون : 6 نومبر 2024