سائنسی لحاظ سے امبر ہرڈ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار

سال 2019 میں امبر ہرڈ تیسری خوبصورت خاتون قرار پائی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
سال 2019 میں امبر ہرڈ تیسری خوبصورت خاتون قرار پائی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

قدیم یونانی میں خوبصورتی کے معیار کو پرکھنے کے ریاضی اور سائنسی طریقے کے مطابق سائسندان نے امریکی اداکارہ امبر ہرڈ کو دنیا کی خوبصورت ترین اداکارہ قرار دے دیا۔

شوبز ویب سائٹ ’نیو یارک پوسٹ‘ کے مطابق لندن کے فیشنل پلاسٹک سرجن کی جانب سے قدیم یونانی فارمولے کے مطابق دنیا کی خوبصورت خاتون کا انتخاب کرنے کا تجربہ کیا گیا، جس میں امبر ہرڈ پہلے نمبر پر آئیں۔

لندن فیشل پلاسٹک سرجری سے منسلک ڈاکٹر جولین ڈیسلوا نے خوبصورتی کو پرکھنے کے قدیم یونانی فارمولے ’گولڈن ریشیو‘ کے تحت دنیا کی معروف خواتین کی خوبصورتی پرکھی۔

مذکورہ فارمولے کے تحت ریاضی اور سائنس کے طریقے ملاکر خواتین کے چہروں اور جسامت کے خدوخال کے ریشو نکال کر ان کی خوبصورتی کو پرکھا جاتا ہے۔

فارمولے کے تحت سرجن نے امبر ہرڈ کم کارڈیشین، اسکارلٹ جانسن، ایملی رتاجوسکی اور کیٹ موس کی خوبصورتی کا جائزہ لیا، جس میں سب سے زیادہ اسکورنگ امبر ہرڈ کے حصے میں آئی۔

ڈاکٹر کی جانب سے کیے گئے یونانی گولڈن ریشو آف بیوٹی فائی کے تجربے میں امبر ہرڈ کی اسکورنگ 91.85 فیصد رہی، جس وجہ سے انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا اور ان کے تمام جسمانی خدوخال کو بہترین قرار دیا گیا۔

مذکورہ فارمولے کے تحت کم کارڈیشین کا اسکور 91.39 رہا اور وہ خوبصورتی کے لحاظ سے دوسری پر رہیں، تاہم ان کے آئی بروز کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔

فارمولے کے اسکور کے بعد ماڈل ایملی رتاجوسکی کے ہونٹوں کو بہترین، اداکارہ کیٹ موس کی پیشانی اور اسکارلٹ جانسن کی آنکھوں کو سب سے خوبصورت اور بہترین قرار دیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسی فارمولے کے تحت امبر ہرڈ 2019 میں تیسری خوبصورت ترین خاتون قرار پائی تھیں جب کہ بیونسے دوسرے اور آریانا گرانڈے چوتھے نمبر پر خوبصورت خاتون قرار پائی تھیں۔

سال 2019 میں فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کو یونانی فارمولے کے تحت دنیا کی سب سے خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں