جانی ڈیپ کی پائریٹس آف دی کیریبیئن فرنچائز میں واپسی کی افواہیں دم توڑ گئیں

جونی ڈیپ نے پائریٹس آف دی کیریبیئن سیریز کی پانچوں فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا—فوٹو : اسکرین شاٹ
جونی ڈیپ نے پائریٹس آف دی کیریبیئن سیریز کی پانچوں فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا—فوٹو : اسکرین شاٹ

ہولی وڈ اداکار جونی ڈیپ کے سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف امریکی عدالت میں دائر ہتک عزت کیس جیتنے کے بعد مشہور فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبئین‘ میں واپسی کی افواہیں دم توڑ گئی۔

ہتک عزت کیس میں جونی ڈیپ کو بظاہر کامیابی ملنے کے بعد یہ افواہیں مسلسل گردش کررہی تھیں کہ وہ فلم پائریٹس آف کیرئیبین میں اپنا مشہور زمانہ کردار ’کیپٹن جیک اسپیرو‘ دوبارہ نبھاتے نظر آئیں گے تاہم اب ان کی ٹیم نے ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔

دو روز قبل ایک رپورٹ منظر عام پر آئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کو بحال کرنے کے حوالے سے جونی ڈیپ 30 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیس جیتنے کے باوجود جونی ڈیپ کو کم رقم کیوں ملی؟

جونی ڈیپ کے ڈزنی سے علیحدگی کے تقریباً 4 سال بعد ایک ذرائع نے بتایا کہ ’ڈزنی اپنے تعلقات جانی ڈیپ کے ساتھ بہتر بنانے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے، وہ بہت پرامید ہیں کہ جانی ڈیپ انہیں معاف کر دیں گے اور اپنا مشہور کردار نبھانے واپس آئیں گے‘۔

تاہم یہ اطلاعات کے منظر عام پر آنے کے کچھ دیر بعد ہی اداکار کے ایک نمائندے نے این بی سی نیوز سے ان افواہوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ محض من گھڑت ہے‘۔

جونی ڈیپ نے پائریٹس آف دی کیریبیئن سیریز کی اب تک ریلیز ہونے والی پانچوں فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس سیریز کی سب سے آخڑی فلم 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ اس کا چھٹا پارٹ اس وقت تیاری کے مراحل میں ہے۔

مزید پڑھیں: ہتک عزت کیس: جونی ڈیپ کا بیان حلفی مکمل

گزشتہ ماہ پائریٹس آف کیریبیئن کے پروڈیوسر سے سوال کیا گیا کہ کیا جونی ڈیپ اس سیریز کے آئندہ پراجیکٹس میں واپس آئیں گے، انہوں نے جواب دیا کہ ’فی الوقت نہیں، مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے‘۔

جانی ڈیپ کے مستقبل کے منصوبوں میں انگلش راک گٹارسٹ جیف بیک کے ساتھ 15 جولائی کو ریلیز ہونے والی ایک البم شامل ہے، جونی ڈیپ اور جیف بیک کے ایک مشترکہ بیان کے مطابق ’18‘ کے عنوان سے اس البم میں شامل 13 ٹریکس میں سے بیشتر کورز پر مشتمل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں