جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات، دو طرفہ تزویراتی تعاون پر تبادلہ خیال

02 جولائ 2022
ایک چاک و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو  گارڈ آف آنر پیش کیا—تصویر: ارنا
ایک چاک و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا—تصویر: ارنا

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی اور باہمی تزویراتی مفاد اور علاقائی سیکیورٹی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل ندیم رضا اس وقت ایران کے دورے پر ہیں اس ضمن میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے درمیان بامعنی اور دیر پا سلامتی و دفاعی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

جنرل ندیم رضا نے ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرایی آشتیانی، چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری، کمانڈ انچیف اسلامک ریولوشنری گارڈ کور میجر جنرل حسین سلامی، کمانڈ آف ایرانی نیوی یئر ایڈمرل شہرام ایرانی اور کمانڈر آف ایرانی ایئر فورس بریگیڈیئت حامد واحدی سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی ایرانی چیف آف اسٹاف سے ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

بیان میں کہا گیا کہ معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی رابطوں کا دائرہ کار اور سطح بڑھانے کے اقدامات پر بات کی اور گہرے تعلقات جاری رکھے کا وعدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے اس بات کو اجاگر کیا کہ مشترکہ سرحد، امن اور دوستی کی سرحد ہونی چاہیے۔

دریں اثنا ایرانی فوجی قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

قبل ازیں جنرل ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایک چاک و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف عسکریت پسندوں سے نمٹنے کیلئے ایران کے تعاون کے خواہاں

گزشتہ ماہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایران کا دورہ کیا تھا۔

دورے کے دوران انہوں نے ایرانی صدر سے ملاقات کی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا تھا۔

بلاول بھٹو نے ایرانی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کے رہائی اور منتقلی کا معاملہ بھی اٹھایا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں