روس،یوکرین جنگ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں رکاوٹ ہے، احسن اقبال

13 جولائ 2022
احسن اقبال پائیدار ترقیاتی اہداف، رضاکارانہ قومی جائزے کے لیے نجی شعبے کو متحرک کرنا’ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے  ورچوئل خطاب  کر رہے تھے—فوٹو:پی آئی ڈی ویب سائٹ
احسن اقبال پائیدار ترقیاتی اہداف، رضاکارانہ قومی جائزے کے لیے نجی شعبے کو متحرک کرنا’ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے ورچوئل خطاب کر رہے تھے—فوٹو:پی آئی ڈی ویب سائٹ

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین روس جنگ کے معاملے کو پر امن طور پر حل کرنے کے لیے اقدمات کرے تاکہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو سپلائی چین کے مسائل سے محفوظ رکھا جا سکے جو پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز)کے حصول میں تاخیر کا باعث ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ‘پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز)اور رضاکارانہ قومی جائزے (وی این آرز)کے لیے نجی شعبے کو متحرک کرنا’ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے اپنے ورچوئل خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک عالمی مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی بلند قیمتوں کی وجہ سے انتہائی مشکل معاشی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی ترقی نہ کرنے کی بنیادی وجہ ‘کرپشن’ نہیں ہے، احسن اقبال

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی اجناس اور دیگر ضروری اشیا کی اونچی قیمتوں نے نجی شعبے پر مالی بوجھ مزید بڑھادیا ہے جس سے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے جاری پروگراموں کی مالی معاونت کرنے کی ان کی صلاحیت کم ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے ترقی پذیر ممالک کے لیے امدادی پیکج کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ نجی شعبے کو ایس ڈی جیز کے اہداف کے حصول میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل بنایا جا سکے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں