لیڈی گاگا اینٹی ہیرو فلم ’جوکر‘ کے سیکوئل میں کاسٹ

سیکوئل کو 2024 میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
سیکوئل کو 2024 میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

امریکی گلوکارہ، موسیقار، نغمہ نگار و اداکارہ لیڈی گاگا اینٹی ہیرو فلم ’جوکر‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 2019 کی مقبول فلم ’جوکر‘ کا سیکوئل 2024 میں ریلیز کیا جائے گا، جس میں جیکوئن فیونکس مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

اسی فلم میں لیڈی گاگا بھی فلم کے مرکزی کردار ’ہارلے کوئن‘ کا ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

لیڈی گاگا نے جوکر میں اپنی کاسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے انسٹاگرام پر فلم کا موشن پوسٹر شیئر کیا، جس میں ہارلے کوئن کے کردار کو دکھایا گیا۔

ہارلے کوئن کا کردار ’جوکر‘ کا دوسری مرکزی کردار ہے اور وہ بھی برا کردار ہوتا ہے۔

’جوکر‘ کی پہلی فلم کی کامیابی کے فوری بعد ہی اس کے سیکوئل کی چہ مگوئیاں تھیں اور گزشتہ ہفتے ٹیم نے اس کی تصدیق کردی تھی اور یہ بھی واضح کردیا گیا کہ ’جوکر‘ کا مرکزی کردار اس بار بھی جیکوئن فیونکس ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا 'جوکر' کا بھی سیکوئل بننے جارہا ہے؟

ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بنائی گئی فلم ’جوکر‘ کی کہانی ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں۔

دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور کرائم فلم کو بریڈلی کوپر اور ٹوڈ فلپسکی نے پروڈیوس کیا تھا اور سیکوئل کو بھی وہی پروڈیوس کر رہے ہیں۔

’جوکر‘ اسی کردار کی پہلی مرکزی فلم تھی، اس سے قبل ’جوکر‘ کا کردار ’بیٹ مین‘ اور ’ڈارک نائٹ‘ میں پیش کیا گیا تھا اور سب نے اس کی تعریفیں کی تھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں