• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am

بشریٰ اقبال میری طلاق پر بات کرنے سے قبل اپنے اندر جھانکیں، دانیہ ملک

شائع August 8, 2022 اپ ڈیٹ August 9, 2022
عامر لیاقت جون میں انتقال کر گئے تھے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
عامر لیاقت جون میں انتقال کر گئے تھے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے کہا ہے کہ شوہر کی پہلی اور سابق اہلیہ بشریٰ اقبال ان کی طلاق سے متعلق بات کرنے سے قبل اپنے اندر جھانکیں، ان کا کوئی حق نہیں کہ وہ اس معاملے پر بات کریں۔

عامر لیاقت رواں ماہ 10 جون کو انتقال کر گئے تھے، ان کی سابق اور پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے دانیہ ملک کو خلع دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت نے دانیہ ملک کو خلع دے دی تھی، بشریٰ اقبال

عامر لیاقت کے انتقال سے قبل دانیہ ملک نے تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کے شہر بہاولپور کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی، انہوں نے فروری 2022 میں عامر لیاقت سے شادی کی تھی۔

بشریٰ اقبال نے گزشتہ ماہ جولائی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے اپنی موت سے قبل دانیہ ملک کو خلع دے دی تھی مگر ان کے کاغذات عدالت میں جمع ہونے سے قبل ہی دانیہ ملک نے اپنی تنسیخ نکاح کی درخواست واپس لے لی تھی، یوں ان کی قانونی خلع تو نہیں ہو سکی مگر وہ شرعی ان کی بیوہ نہیں رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

بشریٰ اقبال کے مذکورہ دعوے کے بعد حال ہی میں دانیہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایسی باتوں کو جھوٹا قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ شوہر نے موت سے پانچ دن قبل انہیں محبت برا پیغام بھیجا تھا۔

دانیہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بشریٰ اقبال سے متعلق لکھا کہ ان کا ان کی طلاق کے معاملے پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں، وہ ان پر بات کرنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردخاک کردیا گیا

ساتھ ہی دانیہ ملک نے لکھا کہ بشریٰ اقبال کو جھوٹ بولنے سے قبل خدا کا خوف کرنا چاہیے، وہ تو کسی سے بات کرنے سے قبل بھی ڈرتی ہیں۔

مذکورہ اسٹوریز شیئر کرنے کے  بعد دانیہ ملک کا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال ہوگیا—اسکرین شاٹ
مذکورہ اسٹوریز شیئر کرنے کے بعد دانیہ ملک کا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال ہوگیا—اسکرین شاٹ

ایک اور اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ خدا کے کیمرے نہ صرف انہیں بلکہ بشریٰ اقبال کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی اسٹوری بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے بشریٰ اقبال کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر دانیہ ملک کو کچھ بھی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار بشریٰ اقبال اور ان کے کرائے کے یوٹیوبرز ہوں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ اسٹوریز کے بعد دانیہ ملک کا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال ہوگیا اور یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہوں نے خود ہی اکاؤنٹ کو غیر فعال کیا یا پھر ان کے اکاؤنٹ کو کسی نے ہیک کرکے ڈیلیٹ کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024