نیدرلینڈز کا 314 رنز کے تعاقب میں بھرپور جواب، پاکستان صرف 16 رنز سے کامیاب

اپ ڈیٹ 16 اگست 2022
حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: پی سی
حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: پی سی
فخرزمان نے 109 رنز بنائے — فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
فخرزمان نے 109 رنز بنائے — فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
پاکستان کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان شاداب خان ہیں — فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
پاکستان کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان شاداب خان ہیں — فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر

نیدرلینڈز نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 314 رنز کے جواب میں پاکستان کے خلاف بھرپور بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 298 رنز بنائے تاہم میچ میں 16 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

فخر زمان اور امام الحق کی اوپننگ شراکت صرف 10 رنز تک محدود رہی، امام الحق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ پر کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے 168 رنز کی شراکت قائم کی اور اس دوران دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کی۔

بابر اعظم نے کرکٹ کی ایک غیر معروف ٹیم کے خلاف سست روی سے بیٹنگ کی اور جب 85 گیندوں پر 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 35ویں اوور میں 178 رنز تھا۔

فخر زمان نے اپنے کیریئر کی ساتویں سنچری مکمل کی اور 109 گیندوں پر 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 37ویں اوور میں 196 رنز پر گری، جس کے بعد محمد رضوان اور خوشدل شاہ نے 212 رنز تک اسکور پہنچایا۔

محمد رضوان 14 رنز بنا سکے جبکہ خوشدل شاہ ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 21 بنا پائے۔

شاداب خان نے اختتامی اوورز میں ٹیم کا اسکور 314 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔

دوسرے اینڈ سے اپنا پہلا بین الاقوامی ون ڈے کھیلنے والے آغا سلمان نے 16 گیندوں پر 27 رنز بنائے، جس میں 3 چوکے شامل تھے جبکہ محمد نواز 9 گیندوں پر 4 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 314 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے بیس ڈی لیڈ اور لوگان وین بیک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

نسیم شاہ نے اننگز کے دوسرے اوور میں ہی نیدرلینڈز کے میکس او ڈووڈ کو آؤٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی۔

نیدرلینڈز نے دوسری وکٹ میں اسکور 24 رنز تک پہنچایا تاہم حارث رؤف نے ویسلے بیریسی کی وکٹیں اڑا کر میزبان ٹیم کو دوسرا دھچکا لگا۔

میزبان ٹیم نے 13 ویں اوور میں 62 رنز بنائے تھے تو محمد وسیم نے بیس ڈی لیڈے کو آؤٹ کیا، جنہوں نے 16 رنز بنائے تھے تاہم اوپنر وکرامجیت سنگھ ذمہ دارنہ بیٹنگ جاری رکھی۔

ٹم کوپر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور وکرامجیت سنگھ کے ساتھ مل کر ایک بڑی شراکت کرتے ہوئے اسکور 159 رنز تک پہنچایا اور دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں۔

ٹم کوپر کی 54 گیندوںں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں سے مزین 65 رنز کی برق رفتار اننگز کا خاتمہ حارث رؤف نے بابراعظم کے گٹھ جوڑ سے کردیا۔

محمد نواز نے وکرامجیت سنگھ کو 167 کے مجموعے پر آؤٹ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی پانچویں وکٹ گرائیں، جنہوں نے 98 گیندوں کا سامنا کیا اور 5 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔

کپتان اسکاٹ ایڈورڈزایک مشکل وقت میں ٹیم کی مدد کے لیے پہنچے میچ کو سنسنی خیز بناتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

دوسرے اینڈ سے نسیم شاہ نے ٹیجا ندامانورو کو آؤٹ کیا، جنہوں نے 15 رنز بنا کر اپنے کپتان کا ساتھ دیا۔

لوگان وین بیک کو حارث رؤف نے 280 کے اسکور پر پویلین بھیج دیا، لوگان نے 24 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

نسیم شاہ نے اننگز کے دوسرے اوور میں ہی میکس او ڈووڈ کو آؤٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے سب سے زیادہ 3،3 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، محمد نواز، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو شامل کیا گیا۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آج ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ڈیبیو کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی کی فٹنس کیلئے اہم

سیریز کے لیے پاکستان نے خراب فارم کی وجہ سے فاسٹ باؤلر حسن علی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے اور ان کی جگہ تیز گیند باز نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے، ان کے علاوہ شاہنواز دھانی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر اسکواڈ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب نیدرلینڈز نے 38 سالہ آل راؤنڈر ویسلے بیریسی کو 3 سال کی غیر حاضری کے بعد ٹیم میں واپس بلا لیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، آج افتتاحی میچ کے بعد دوسرا میچ 18 اگست اور تیسرا 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔

آج سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستان اہم کوالیفائنگ پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ توجہ اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں