بہاولنگر : 7 سالہ بچے کے ریپ اور قتل کے جرم میں بڑا بھائی گرفتار

17 ستمبر 2022
پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم عادی ریپسٹ ہے—فائل فوٹو : رائٹرز
پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم عادی ریپسٹ ہے—فائل فوٹو : رائٹرز

بہاولنگر کے گاؤں محمد پور سنساراں میں 7 سالہ بچے کے ریپ اور قتل کا مجرم اس کا بڑا بھائی نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جو مبینہ طور پر ایک عادی ریپسٹ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسر شہزاد اشفاق نے بتایا کہ 2 ستمبر کو بچے کی لاش گاؤں میں ایک زمیندار کے گھر سے ملحقہ گلی سے ملی تھی، قتل سے پہلے بچے کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ علاقے میں درجنوں مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کے باوجود پولیس کو کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا، جب پولیس نے بچے کے اہل خانہ سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا تو بیانات ریکارڈ کرانے کے دوران متاثرہ بچے کا 19 سالہ بھائی اور 25 سالہ بہنوئی بے چین نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: نوعمر لڑکی کا کئی ماہ تک ریپ کرنے کے الزام میں چینی شہری گرفتار

تفتیش کار اُن دونوں کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے گئے جہاں انہوں نے اعتراف کیا کہ مرکزی ملزم نے مالک مکان کے خالی گھر میں زیادتی کے بعد اپنے نابالغ بھائی کو قتل کیا تھا اور بہنوئی کی ملی بھگت سے لاش گلی میں پھینک دی۔

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واقعہ کے روز اس نے شہوت کو ابھارنے والی ادویات استعمال کی تھیں اور گاؤں کے ایک نوعمر لڑکے کا ریپ کرنے جا رہا تھا جس کا وہ کافی عرصے سے ریپ کرتا رہا تھا، تاہم کوشش کے باوجود وہ اس لڑکے کو نہ ڈھونڈ سکا۔

جب وہ گھر واپس آیا تو اس نے اپنے نابالغ بھائی کو گلی میں دیکھا اور اسے خالی گھر میں لے گیا جہاں اس نے اسے ریپ کا نشانہ بنا ڈالا، اس دوران بچے نے چیخ و پکار کی تو ملزم نے اس کا گلا دبا کر مار ڈالا۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں ریپ و تشدد کا شکار بچہ دم توڑ گیا، ملزم گرفتار

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم عادی ریپسٹ ہے جو علاقے میں مویشیوں اور پالتو جانوروں کا ریپ کرتے ہوئے متعدد بار رنگے ہاتھوں پکڑا جا چکا ہے، ملزم نے کئی دیگر نابالغ بچوں کو رقم کا لالچ دے کر یا زبردستی ریپ کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا۔

ملزم نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ملزم اکثر نابالغ بچوں کو سڑک پر ملنے والی رقم کا لالچ دیتا تھا اور وہ دھمکیوں کے خوف سے خاموش بھی رہتے تھے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے بہنوئی کو بھی حقائق چھپانے اور جرم کی حوصلہ افزائی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں