مزاحیہ اداکار سہیل احمد نے بھارتی گلوکار اور اداکارہ دلجیت دوسانجھ اور سرگن مہتا کے ہمراہ بابے بھنگڑا پاؤنڈے نے کے ساتھ پنجابی فلم میں ڈیبیو کرلیا۔

مشہور اداکار سہیل احمد اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو مرکزی کردار کے لیے بڑا سپورٹ ہوگا اور یہ ‘پراپر پاتولا’ گلوکار کے طور پر ادا کیا جائے گا۔

بھارتی گلوکار کی جانب سے فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا اور دکھایا گیا ہے کہ یہ ایک مزاحیہ فیملی فلم ہے، جس میں سہیل احمد کا ایک مضبوط کردار ہے، جو ہر صورت میں مزاح پیدا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

فلم کا ٹریلر دوسانجھ کی اپنے دوستوں کے ساتھ مختلف طریقوں سے پیسے بنانے کی تدابیر کے ساتھ شروع ہوتا ہے، ان میں سے ایک اسکیم یہ ہے کہ انشورنس کمپنی سے پیسے بٹورنے کے لیے ایک آدمی کو والد کے طور اڈاپٹ کرلیا جائے۔

سہیل احمد ان کے والد کے طور کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ مہتا ایک اولڈ ایج ہوم میں کام کرنے والے کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن وہ اس منصوبے میں لوگوں کی صحت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اس کا حصہ ہوتی ہیں۔

مہتا اور دوسانجھ پالیسی کے کارآمد ہونے تک 25 دن کے لیے سہپل احمد کو زندہ رکھتے ہیں لیکن چیزیں منصوبے کے مطابق نہیں ہوتیں اور ان کے نام نہاد والد کی صحت کمپنی میں بہتر ہونا شروع ہوتی ہے۔

فلم امریکا میں شوٹ کی گئی ہے اور اس کے ڈائریکٹر امرجیت سنگھ سرون ہیں، ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے مالک حماد چوہدری فلم میں ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں۔

سہیل احمد نے ڈان امیجز کو بتایا کہ ‘بابے بھنگڑا پاؤندے نے میری پہلی پنجابی فلم ہے، یہ مزاحیہ پاک-بھارت کینڈین فلم ہے، اس فلم میں دو پاکستانیوں کا بھی کردار ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں اس میں کام کر رہا ہوں جبکہ حماد چوہدری فلم میں ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں، مجموعی طور پر بین الاقوامی پروجیکٹ میں کام کا تجربہ بہت پرجوش رہا’۔

سہیل احمد نے کہا کہ فلم 5 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی اور پاکستانی تھیٹرز میں بھی دکھائی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں