سابق صدر آصف علی زرداری 'میڈیکل پروسیجر' کے بعد صحت مند ہیں، ناصر شاہ

اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2022
ناصر شاہ نے کہا کہ آصف زرداری میڈیکل پروسیجر کے بعد صحت مند ہیں — فائل فوٹو: آن لائن
ناصر شاہ نے کہا کہ آصف زرداری میڈیکل پروسیجر کے بعد صحت مند ہیں — فائل فوٹو: آن لائن

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحت مند ہیں اور ایک دو دن میں بلاول ہاؤس واپس آئیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر بلدیات ناصر جسین شاہ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی طبیعت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ’افواہیں، افواہیں ہوتی ہیں، صدر آصف علی زرداری مردِ حر ہیں، کبھی اس طرح کی باتوں کے لیے بائی پاس نہیں ہوتے‘۔

مزید پڑھیں: کراچی: سابق صدر آصف زرداری طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال میں داخل

گزشتہ رات متعدد ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں بلاول ہاؤس کے قریب ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا تھا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ آصف علی زرداری کا طبی معائنہ تھا اور اب وہ جلد بلاول ہاؤس واپس جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2 جولائی 2021 کو سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے اور تھکاوٹ کی شکایت کے سبب کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اگلی حکومت بنانے کیلئے پُرامید

پاکستان پیلپز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے اس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ دو دن قبل عدالت میں پیشی اور بجٹ اجلاس کے لیے سفر کی وجہ سے آصف علی زرداری تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تھے۔

ان دنوں آصف علی زرداری ایک ہفتے کے لیے لاہور میں تھے اور اس کے بعد اہم سیاسی سرگرمیوں کے پیش نظر اسلام آباد روانہ ہوگئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں