• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

پاکستان ویمنز ٹیم کو ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں ایک رن سے شکست

شائع October 13, 2022
پاکستان کی ٹیم میچ ٹائی کرنے کے لیے درکار دو رنز نہ بنا سکی — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
پاکستان کی ٹیم میچ ٹائی کرنے کے لیے درکار دو رنز نہ بنا سکی — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو اعصاب شکن معرکے میں ایک رن سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے ابتدائی بلے بازوں کی پراعتماد بیٹنگ کی بدولت اننگز کا اچھا آغاز کیا اور انشکا سنجیوانی نے 26، ہرسیتھا سماراوکراما نے 35 جبکہ نلکشی ڈی سلوا نے 14 رنز بنائے۔

سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں منیبہ علی نے جارحانہ انداز اپنایا جس کی بدولت قومی ٹیم نے ابتدائی تین اوورز میں 31 رنز بنائے لیکن اس موقع پر منیبہ رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئیں، انہوں نے 18 رنز بنائے۔

اس کے بعد سدرہ امین اور عمیمہ سہیل کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی لیکن بسمہ معروف نے 42 اور ندا ڈار نے 26 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان کے ہدف کے تعاقب کا سلسلہ جاری رکھا۔

پاکستان کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ بلے بازوں نے کم و بیش چھ کے رن ریٹ سے اسکور کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور آخری تین اوور میں پاکستان کو فتح کے لیے 18رنز درکار تھے۔

اتار چڑھاؤ سے بھرپور اس میچ میں پاکستان کو آخری اوور میں فتح کے لیے 9 رنز درکار تھے لیکن آخری گیند پر پاکستان کی ٹیم میچ ٹائی کرنے کے لیے درکار 2 رنز نہ بنا سکی۔

سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا جہاں ہفتے کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

17 رنز کے عوض دو وکٹیں لینے پر انوکا رانا ویرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024