الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو ’توشہ خانہ کیس‘ میں نا اہل قرار دیے جانے پر سوشل میڈیا پر زبردست بحث شروع ہوگئی۔

عمران خان کی نااہلی پر جہاں اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، وہیں شوبز، میوزک اور آرٹ سے وابستہ شخصیات نے بھی اپنا رد عمل دیتے ہوئے فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نا اہل قرار دے دیا

سینیئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ ’کیا مذاق ہے‘۔

گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے بھی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’دی لیجنڈ آف میو نا بٹ پارٹ تھری جلد ریلیز ہوگا‘۔

سینیئر اداکار شان شاہد نے بھی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں قوم کی آواز قرار دیا۔

تبصرے (0) بند ہیں