دعا بھٹو کا حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع

دونوں نے شادی کو تین سال تک خفیہ رکھا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں نے شادی کو تین سال تک خفیہ رکھا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے شوہر رکن سندھ اسمبلی اور قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

حلیم عادل شیخ پی ایس 99 کراچی ایسٹ جب کہ دعا بھٹو خواتین کی مخصوص نشست سے رکن سندھ اسمبلی ہیں، دونوں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔

دونوں نے 2018 کے عام انتخابات کے فوری بعد شادی کی تھی، جسے تین سال تک خفیہ رکھا گیا تھا، تاہم ستمبر 2021 میں دعا بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد شادی کا اعتراف کیا گیا تھا۔

دعا بھٹو سے حلیم عادل کی دوسری شادی کی تھی اور وہ ان سے عمر میں بھی بیس سال تک بڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھین: رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دعا بھٹو کے ہاں بچے کی پیدائش

سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ 7 بچوں کے والد اور 56 سال کے ہیں جب کہ دعا بھٹو کی عمر ویب سائٹ پر دستیاب نہیں۔

شادی کے چار سال بعد اب دعا بھٹو نے مختلف وجوہات کے باعث شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

دعا بھٹو کے ہاں ستمبر 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو
دعا بھٹو کے ہاں ستمبر 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو

دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے ملیر کی فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کرتے ہوئے فیصلہ جلد سنانے کی اپیل کی۔

دعا بھٹو نے خلع کے لیے مختلف وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے درمیان کچھ خاندانی اور نجی مسائل ہوگئے ہیں، جس وجہ سے وہ اب مزید ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔

مزید پڑھیں: دعا بھٹو اور شرمیلا فاروقی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

دعا بھٹو کی جانب سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیے جانے کے معاملے پر تاحال حلیم عادل شیخ نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

جوڑے کو ایک سال بیٹا بھی ہے جو اس وقت والدہ کے ہمراہ رہتا ہے۔

خلع کے بعد ممکنہ طور پر دونوں ایک ہی سیاسی جماعت پی ٹی آئی میں بھی نہیں رہیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ااز وقت ہے۔

دونوں نے جولائی 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں نے جولائی 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

تبصرے (1) بند ہیں

Solani Oct 29, 2022 01:40pm
Typical Wadera doing...many rural wives...and one Urban wife!