• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm

سنیل شیٹھی کی بیٹی سے معروف بھارتی کرکٹر کے ایل راہل کی شادی طے

شائع November 24, 2022
اتھیار شیٹی اور کے ایل راہول گزشتہ 3 سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں—ٹوئٹر
اتھیار شیٹی اور کے ایل راہول گزشتہ 3 سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں—ٹوئٹر

بھارتی کرکٹر کنانول لوکیش (کے ایل) راہل اور معروف اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی رواں سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بند جائیں گے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق معروف اداکار سنیل شیٹھی نے نیوز پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہل کی شادی کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی اداکار نے مزید بتایا کہ وہ شادی کے لیے مناسب تاریخ کا انتخاب کر رہے ہیں، اتھیا شیٹھی اور راہل کی رضامندی کے بعد ہی سارے معاملات طے پائیں گے۔

بھارتی میڈیا کی کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ راہل اور اتھیا رواں برس دسمبر کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس جوڑے کی کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹھی کے بنگلے ’جہان‘ پر شادی کی تقریب منعقد کی جائے گی، تاہم ان خبروں کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔

بھارتی اداکارہ اتھیار شیٹھی اور بھارتی کرکٹ اوپنر کے ایل راہل گزشتہ 3 سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تاہم انہوں نے اپنے تعلق کو میڈیا سے پوشیدہ رکھا، لیکن اتھیا شیٹھی کے بھائی آہن شیٹھی کی پہلی فلم کی خصوصی اسکرینگ پر اتھیا شیٹھی اور راہل پہلی بار میڈیا پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024