• KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:46am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:56am
  • KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:46am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:56am

’میرا دل یہ پکارے آجا‘ فیم ٹک ٹاکر کے ندا یاسر کے شو میں ڈانس کے چرچے

شائع November 25, 2022
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

گزشتہ چند دن سے انٹرنیٹ پر اپنے بے ترتیب ڈانس اسٹیپس سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی ٹک ٹاکرعائشہ عرف مانو کے ندا یاسر کے مارننگ شو میں گروپ ڈانس کی بھی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

عائشہ نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخر میں ایک شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ریمکس پر منفرد انداز میں ڈانس کرکے جہاں شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں کو محظوظ کیا، وہیں ان کی ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ان کی مذکورہ ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی سراہا گیا اور کئی ٹک ٹاکرز ان کی نقل اتارتی دکھائی دیں جب کہ ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر لڑکے بھی ڈانس کرتے دکھائی دیے۔

ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں عائشہ کے شہرت میں اضافہ ہوا، وہیں انسٹاگرام اور ٹک ٹاکر پر ان کے تین لاکھ فالوورز بھی بڑھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حال ہی میں وہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ایک بار پھر مختلف گانوں پر ڈانس کرکے لوگوں کو محظوظ کیا۔

پروگرام میں عائشہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بچپن کی سہیلی کی شادی پر ’میرے دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پہلے کوئی تیاری نہیں کر رکھی تھی، اچانک شادی کی تقریب میں مذکورہ گانا چلاکر ان سے ڈانس کی فرمائش کی گئی۔

عائشہ کے مطابق چوں کہ دلہن ان کی سہیلی تھیں، اس لیے انہیں ڈانس کرنا پڑا، لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ ان کی ویڈیو وائرل ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب ختم ہونے کے چند دن بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو کو وائرل ہوتے دیکھا اور پھر ان کے والدین سمیت دیگر اہل خانہ نے بھی دیکھی۔

ٹک ٹاکر کے مطابق والدین نے انہیں کچھ نہیں کہا بلکہ انہوں نے انہیں سپورٹ کیا، تاہم خاندان کے کچھ لوگ ان پر ناراض ہوئے لیکن انہوں نے ناراض ہونے والوں کو کوئی جواب نہیں دیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں اداکاری کا بہت شوق ہے، اب وائرل ہونے کے بعد وہ چاہتی ہیں کہ انہیں اداکاری کا چانس دیا جائے۔

بعد ازاں عائشہ نے پروگرام میں دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر مختلف گانوں پر ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ انداز میں ڈانس بھی کیا اور ان کی ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

لوگوں نے ندا یاسر کے شو میں عائشہ کی ڈانس ویڈیوز کی بھی تعریفیں کیں اور لکھا کہ اب انہیں جلد ہی وہ اداکاری بھی کرتی دکھائی دیں گی۔

تبصرے (2) بند ہیں

شنکر لعل Nov 25, 2022 10:22pm
کتنے بے شرم ہیں میڈیا والے اور ساتھ میں لوگ بھی ۔۔ بے غیرتی ختم کرنے کی بجائے نشاندہی پر طالبان جیسے القابات نوازے جاتے ہیں۔
VISION ARTIST Nov 26, 2022 12:10pm
she has problem with stepping. good dancers have very organised steppings.

کارٹون

کارٹون : 2 دسمبر 2024
کارٹون : 1 دسمبر 2024