• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:22am Sunrise 5:44am
  • ISB: Fajr 4:24am Sunrise 5:49am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:22am Sunrise 5:44am
  • ISB: Fajr 4:24am Sunrise 5:49am

حمیمہ ملک کی پنجابی اسٹائل اور عروہ حسین کی ڈسکو دیوانے پر ڈانس کی ویڈیوز وائرل

شائع November 26, 2022
لوگوں نے اداکاراؤں کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکاراؤں کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ

پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 21 ویں سالانہ تقریب میں شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر عروہ حسین اور حمیمہ ملک کی جانب سے کی گئی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی تقریب 24 اور 25 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوئی تھی، جس میں ٹیلی وژن، فیشن، فلم اور میوزک کے شعبوں کی 26 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔

اگرچہ تقریب میں حمیمہ ملک اور عروہ حسین کو ایوارڈز نہیں ملے، تاہم انہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے لوگوں کو محظوظ کیا۔

دونوں اداکاراؤں کی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، علاوہ ازیں تقریب کی دوسری ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں، جن پر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے بھی کیے۔

تقریب میں عروہ حسین نے معروف مرحوم گلوکارہ نازیہ حسین کے مقبول ترین گانے ’ڈسکو دیوانے‘ پر بھی ڈانس کیا، جس میں اداکار عثمان خالد بٹ نے ان کا ساتھ دیا۔

اس کے علاوہ بھی عروہ حسین نے دوسرے ڈسکو گانوں پر پرفارمنس کی اور لوگوں نے ان کی ڈانس کی تعریفیں کیں۔

ان کے علاوہ اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنی نئی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سے متاثر انداز میں پنجابی گانوں پر دیسی لباس پہن کر پرفارمنس کی اور ان کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔

ایوارڈز تقریب میں گلوکار عاصم اظہر اور ظفر علی نے بھی ’الے ماروئڑا‘ پر پرفارمنس کی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران اداکار فہد مصطفیٰ کی جانب سے سینیئر اداکار جان ریمبو کے پاؤں چھونے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 10 ستمبر 2024
کارٹون : 9 ستمبر 2024