اشنا شاہ نے منگنی کرلی

23 دسمبر 2022
مداحوں نے اداکارہ کو مبارک باد پیش کی—فوٹو: انسٹاگرام
مداحوں نے اداکارہ کو مبارک باد پیش کی—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ اشنا شاہ نے طویل عرصے تک منگیتر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے کرتے بالآخر ان کے ساتھ باضابطہ طور پر منگنی کرلی۔

اداکارہ نے 22 دسمبر کو انسٹاگرام پر منگیتر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے رشتے کی تصدیق کی۔

اداکارہ نے منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے پنجابی زبان میں کیپشن لکھا کہ ’منڈا سوہنا وی اے تے چنگا وی‘۔

اداکارہ نے مداحوں اور دوستوں کے لیے لکھا کہ ان کے منگیتر کو خوش آمدید کہتے ہوئے ’بسم اللہ‘ کی جائے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے منگیتر کو بھی مینشن کیا۔

اداکارہ کے علاوہ ان کے منگیتر نے بھی منگنی کی تصدیق کی اور دنیا کو بتایا کہ اشنا شاہ ان کی منگیتر ہیں۔

منگنی کی پوسٹ کرنے کے بعد متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے اداکارہ کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شوبز شخصیات نے بھی اداکارہ کو مبارک باد پیش کی—اسکرین شاٹ
شوبز شخصیات نے بھی اداکارہ کو مبارک باد پیش کی—اسکرین شاٹ

اشنا شاہ کے منگیتر حمزہ امین پروفیشنل گالفر ہیں اور وہ یورپی ملک آسٹریا میں رہائش پذیر ہیں، ساتھ ہی وہ ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) ملتان کے برانڈ امبیسڈر بھی ہیں۔

اشنا شاہ ار حمزہ امین کی جانب سے منگنی کی تصدیق کیے جانے سے قبل دونوں کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے آ رہے تھے۔

اداکارہ ماضی میں اگرچہ مبہم انداز میں جلد شادی کرنے کا عندیہ دے چکی تھیں، تاہم انہوں نے کبھی کسی سے تعلقات ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں