فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ڈیزائنر بھی بن گئے

01 فروری 2023
<p>پاکستان سپر لیگ کے لیے اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کی نئی کٹ وہ خود ڈیزائن کررہے ہیں۔ —فوٹو: آن لائن</p>

پاکستان سپر لیگ کے لیے اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کی نئی کٹ وہ خود ڈیزائن کررہے ہیں۔ —فوٹو: آن لائن

کیا آپ کو معلوم ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی بہترین باؤلر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ڈیزائنر بھی ہیں؟ اس وقت فاسٹ باؤلر لاہور قلندرز کی نئی کِٹ کا ڈیزائن بنانے میں مصروف ہیں۔

جی ہاں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کی نئی کٹ وہ خود ڈیزائن کررہے ہیں۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ ’شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی نئی کِٹ تیار کررہے ہیں، جس طرح وہ وکٹ اڑاتے ہیں، ان کا کِٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اُڑا دے گا، اُمید ہے کہ مداحوں کو نئے ڈیزائن کو پسند آئے گا‘۔

ایسا لگتا ہے کہ سال 2023 شاہین شاہ آفریدی کے لیے بہترین ثابت ہوگا، وہ نہ صرف لاہور قلندرز کی کٹ کا ڈیزائن رواں ماہ متعارف کروانے جارہے ہیں بلکہ ان کی شادی شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ بھی طے ہے، آفریدی فیملی کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی 3 فروری کو کراچی میں ہوگی۔

ممکنہ طور پر شاہین شاہ آفریدی اپنے سُسر شاہد آفریدی کے نقش قدم پر چلنے کو ترجیح دے رہے ہیں، شاہد آفریدی نے 2021 میں اپنا بیوٹی برانڈ لانچ کیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے اسکن کیئر برانڈ کا نام ’اوہ لالا‘ رکھا تھا جس میں مردوں اور خواتین کے لیے پریمیم کوالٹی پرسنل کیئر مصنوعات متعارف کروائی گئی تھیں۔

پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہورہا ہے، لاہور قلندرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

لاہور قلندرز نے گزشتہ سال پی ایس ایل کی تاریخ میں دوسری بار ٹرافی اپنے نام کی تھی، آپ کے خیال میں رواں سال کون سی ٹیم جیتے گی؟

ضرور پڑھیں

کیا ہم ایک قوم بن چکے ہیں؟

کیا ہم ایک قوم بن چکے ہیں؟

میرے نزدیک ہم ایک ہجوم ہیں۔ بے سمت ہجوم جس کو اپنی سمت کا اندازہ نہیں۔ مقصدِ حیات اگر معلوم ہے تو وہ ریاستی راز ہے۔ ریاستی راز صرف چند لوگ ہی جان سکتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں