پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے فاسٹ باؤلر میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز میر حمزہ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، ان کی انگلی میں فریکچر ہوا تھا۔

کراچی کنگز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکوڈ میں شامل ہونے کی تصدیق کی گئی۔

کراچی کنگز کا آج اسلام آباد یونائٹڈ سے ٹاکرا ہوگا۔

پی ایس ایل 2023 ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے 5،5 میچز ہوم گراؤنڈ پر کھیلیں گی۔

پاکستان سپر لیگ 2023 کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل جیتنے والی ٹیم کو 24 قیراط سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

فائنل تک رسائی کرنے والی دوسری ٹیم کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں