ترکیہ میں بدترین زلزلے کے بعد تباہی کے مناظر نے جہاں پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا وہیں ہزاروں افراد متاثرین کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

اسی دوران ترکیہ کے معروف شیف نصرت گوکسی (Nusret Gokce) عرف سالٹ بے نے روزانہ 5 ہزار زلزلہ متاثرین کے لیے کھانا تیار کرنے کا عزم کا ارادہ کیا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 35 ہزار 418 افراد کا تعلق ترکیہ اور 5 ہزار 800 افراد کا تعلق شام سے ہے۔

ترکیہ کے معروف ریسٹورنٹ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں زلزلہ متاثرین کے لیے کھانا تیار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’ہم مزید لوگوں کو گرم کھانا پیش کر رہے ہیں، ہمارا ہدف روزانہ 5 ہزار متاثرین کو کھانا پیش کرنا ہے‘۔

قبل ازیں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’زلزلہ متاثرین کے لیے کھانا تیار کرنا ہمارے لیے سب سے اہم سروس ہوگی‘۔

ریسٹورنٹ کی جانب سے معروف گلوکاروں اور شخصیات کے ویڈیو پیغامات بھی شیئر کیے گئے جنہوں نے ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے دعا کی۔

اس سے قبل معروف ترک شیف براق اوزدامیر نے بھی ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ امدادی خوراک ترکیہ کے متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی بات کر رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں