• KHI: Partly Cloudy 19.8°C
  • LHR: Clear 14.8°C
  • ISB: Clear 11.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.8°C
  • LHR: Clear 14.8°C
  • ISB: Clear 11.3°C

بلوچستان: نصیر آباد میں 53 ملزمان گرفتار

شائع February 20, 2023
—فائل/فوٹو: کریٹیو کامنز
—فائل/فوٹو: کریٹیو کامنز

پولیس حکام نے بلوچستان کے ضلع نصیرآباد ڈویژن میں متعدد چھاپوں اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 53 افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد میں اشتہاری مجرم، ہائی ویز پر ڈکیتی کرنے والے، موٹر سائیکل چھیننے والے، قتل، اقدام قتل کے ملزمان اور دیگر جرائم میں مبینہ طور پر ملوث افراد شامل ہیں۔

سینئر پولیس افسر گلاب خان شیخ نے بتایا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں خادم ڈومکی، محمد رمضان، راشد دھرپالی، محمد علی رند سمیت دیگر افراد شامل ہیں، جو قتل، اقدام قتل، موٹر سائیکل چھیننے، منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔

کارٹون

کارٹون : 7 فروری 2026
کارٹون : 6 فروری 2026