• KHI: Asr 4:55pm Maghrib 6:38pm
  • LHR: Asr 4:26pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:31pm Maghrib 6:17pm
  • KHI: Asr 4:55pm Maghrib 6:38pm
  • LHR: Asr 4:26pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:31pm Maghrib 6:17pm

بلوچستان: خضدار میں ٹریفک حادثہ، 6 پولیس اہلکار جاں بحق

شائع April 16, 2023
—فائل/فوٹو:ڈان
—فائل/فوٹو:ڈان

بلوچستان کے ضلع خضدار میں کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے پر ٹرک اور کار میں تصام کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خضدار فہد کھوسہ کے مطابق ہفتہ کی درمیانی شب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ وڈھ شہدا لیویز چیک پوسٹ کے مقام پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق اور گاڑی کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کوئٹہ میں ٹریننگ کورس پر تھے جو عید کی چھٹیاں منانے لسبیلہ اور حب چوکی جارہے تھے، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت عبدالجبار ساکن وندر، طلحہ خیر ساکن حب، دھنی بخش، عبدالمجید اور محمد اسلم ساکنان بیلہ کے نام سے ہوئی۔

مزید بتایا کہ لاشوں اور زخمی کو وڈھ ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک بھی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے، اسی دوران ہائی لکس ریوو نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری جس میں پانچ آدمی سوار تھے۔

پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، گاڑی اور اس میں سوار افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024