ویوو کا مڈ رینج فون متعارف

اپ ڈیٹ 25 اپريل 2023
— فوٹو: کمپنی
— فوٹو: کمپنی

چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’ویوو‘ نے اپنا مڈ رینج فون ’وائے 78 پلس‘ متعارف کرادیا، جسے قیمت اور فیچرز کے حوالے سے مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

’ویوو: وائے 78 پلس‘ کو 78۔ 6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

فون میں کولکوم اسنیپ ڈریگن 695 کی چپ جبکہ اوکٹا کور کا سی پی یو دیا گیا ہے۔

فنگر پرنٹ سینسر سے لیس فون کے بیک پر دو جب کہ فرنٹ پر ایک کیمرا دیا گیا ہے لیکن کیمروں کی ٹیکنالوجی اور سینسرز کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

’ویوو: وائے 78 پلس‘ کو فائیو جی سپورٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا دو میگا پکسل کا کیمرا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور اس کے سینسرز کو اپ گریڈ کرکے کیمروں کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے۔

فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 44 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اسے تین مختلف رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔

’ویوو: وائے 78 پلس‘ کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا۔

فون کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کی قیمت 65 ہزار روپے جب کہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کی قیمت 90 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

فون کو ابتدائی طور پر صرف چین میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ ہفتے تک پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

فون کو کیمروں کی کوالٹی اور قیمت کے حوالے سے مناسب قرار دیا جا رہا ہے، تاہم بعض صارفین اسے مہنگا فون قرار دے رہے ہیں، ان کا خیال ہے کہ اتنی قیمت میں تین کیمروں کا حامل موبائل بھی مل جاتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں