• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Arrest Of Imran Khan

مظاہرین کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا، اسلام آباد پولیس

شائع May 10, 2023

اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مظاہروں کے دوران فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے، جن کی شناخت حاکم خان کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے بتایا تھا کہ پولیس لائنز سے مظاہرین کو پسپا کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ تمام نفری کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی پولیس لائنز کی طرف پیش قدمی کی کوشش کرے گا تو قانونی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ پولیس لائنز کی طرف بڑھنے والوں کو بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025