• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:21am
  • ISB: Fajr 5:05am Sunrise 6:30am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:21am
  • ISB: Fajr 5:05am Sunrise 6:30am

آئیفا ایوارڈ میں مسلسل تیسری بار پاکستانی آرٹسٹ نبیلا کریں گی بولی ووڈ فنکاروں کے حسن میں اضافہ

شائع May 27, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

مسلسل تیسری بار پاکستانی بیوٹی سیلون نبیلاز آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں آفیشل ہیئر اسٹائلنگ اور میک اپ پارٹنر بن گیا۔

ابوظبی کے یاس آئی لینڈ کے اتحاد ارینا میں ہونے والے آئیفا ایوارڈ کی تقریب 27 مئی کو ہوگی جہاں بولی ووڈ کے چمکتے ستار اپنے جلوے بکھیریں گے۔

جبکہ گزشتہ روز اسی حوالے سے ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی جس میں سلمان خان ، فرح خان ، نورہ فتحیٰ، وکی کوشال، کترینہ کیف، ابھیشک بچن سمیت بین الاقوامی ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل نے بھی شرکت کی ۔

اسی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ بولی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی تقریب میں بولی ووڈ شخصیات کے میک اپ اور ہیر اسٹائلنگ کی ذمہ داری پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ نبیلا مقصود کے سیلون کی ہوگی۔

نبیلا سیلون کے آفیشل انسٹاگرام پر آئیفا پریس کانفرنس کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی گئی، جہاں نبیلا کو ان کی خدمات کے اعزاز میں آئیفا شیلڈ وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر نبیلا کے ساتھ فرح خان، راج کمار راؤ اور دیگر موجود ہیں۔

اس بار نبیلا کو بیک اسٹیج پر ماسٹر کلاس کی پیشکش بھی کی گئی جہاں نبیلا نے یہ پیشکش ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ایک ویڈیو میں نبیلا نے کہا کہ وہ اس پیشے سے کئی سالوں سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اب ہمیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہم آئیفا فیملی کا حصہ ہیں، ہم مسلسل تیسری بار اس پلیٹ فارم کا حصہ ہیں جس پر ہمیں خوشی ہے، آئیفا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، تین دن کے لیے میرے سیلون کا پورا اسٹاف یہاں موجود ہے‘۔

نبیلا اور ان کی ٹیم نے 2018 میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں پہلی بار شرکت کی تھی اور پھر 2022 میں آئیفا نے نبیلا اور ان کی ٹیم کو ایک بار پھر ذمہ داری سونپی۔

اب 2023 میں بھی بولی ووڈ فنکاروں کے حسن کو سنوارنے کے لیے ’نبیلا‘ کا ہی انتخاب کیا گیا ہے۔

نبیلا اپنے ’زیرو میک اپ‘ برانڈ اور میک اپ کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل ہے

وہ اپنے میک اپ کے جادو سے بولی ووڈ حسیناؤں کے حسن کو نکھاریں گیں۔

تین دہائیوں سے زائد عرصے کے تجربے کے ساتھ وہ پاکستان کی نامور شخصیات کے حسن کو بھی سنوارتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 نومبر 2024
کارٹون : 1 نومبر 2024