پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ وہ ہولی ووڈ کی ایک فلم میں کام کرچکی ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی دوبارہ ہولی ووڈ اسکرین پر نظر آئیں گی۔

اداکارہ نے سما ٹی وی کے پروگرام ’حد کردی‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان مومن ثاقب کے پُرمزاح سوالوں کا جواب دیا۔

میزبان نے کبریٰ خان سے ان کی ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے تجربے سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ دوبارہ ہولی ووڈ میں دوبارہ کب کام کریں گی؟‘

جس پر کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ وہ بہت جلد دوبارہ ہولی ووڈ اسکرین پر نظر آئیں گی۔

انہوں نے ماضی میں کی گئی اپنی پہلی ہولی ووڈ فلم سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ایک بار پھر انکشاف کیا کہ جب وہ لندن میں ہوتی تھیں تو مارکل فلیمنگز م میرے سب سے پہلے مینجر تھے، کبریٰ خان نے ان کی ایجنسی کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ہولی ووڈ فلم the conversation میں میرا کردار میرے لیے ہی لکھا گیا تھا، کیونکہ ہر کوئی مجھے کہتا تھا کہ میں عام لڑکیوں کی طرح نہیں ہوں کیونکہ مجھے ویڈیو گیمز اور فائٹنگ گیمز کھیلنا بہت پسند تھا اس کے علاوہ ایڈوینچر اور کرائم فلمیں دیکھنا پسند تھیں۔’

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم the conversation میں میرا کردار ایک ایشیائی لڑکی کا تھا لیکن وہ عام ایشیائی لڑکی نہیں تھی۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ میرے کردار کے لیے صرف ایک دن کا شوٹنگ تھی، کیونکہ یہ ایک کیمیو تھا۔

کبریٰ خان کی اس فلم کے بارے میں جب ہم نے مزید چھان بین کی تو یوٹیوب پر ہمیں ان کی ایک ویڈیو ملی جس میں ان کی ہولی ووڈ فلم سے متعلق مزید تفصیلات موجود تھیں۔

زی جے فلمز کی جانب سے کبریٰ خان کی 5 سالہ پرانی ویڈیو شئیر کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ کبریٰ خان کی پہلی ہولی ووڈ فلم the conversations سنہ 2018 میں ایمازون پر ریلیز کی گئی تھی۔

ویڈیو میں کبریٰ خان فلم کی ریلیز ہونے سے متعلق اپنے مداحوں کو بتارہی ہیں کہ ’میں کبریٰ خان فلم دی کنورزیشن میں کام کررہی ہوں جو دو روز بعد ایمازون میں ریلیز ہونے والی ہے، آپ ضرور دیکھیے گا‘۔

اسی ویڈیو میں کبریٰ خان کے مختصر سین کا کلپ بھی شئیر کیا گیا۔

’فلم میں آئٹم سانگ کرنا پسند نہیں‘

میزبان مومن ثاقب کے پروگرام کے دوران شرکا کی جانب سے آئٹم سانگ نہ کرنے سے متعلق سوال کیا گیا کہ کیا کبریٰ خان نے کہا تھا کہ وہ فلم سپر اسٹار کے بعد دوبارہ آئٹم سانگ نہیں کریں گی تو کیا آپ کو یہ کرنا پسند نہیں؟

جس پر کبریٰ خان نے کہا کہ فلم کے سیٹ پر جب تک میں نہیں پہنچی تھی مجھے نہیں معلوم تھا کہ آئٹم سانگ کروایا جائے گا اور جب شوٹنگ شروع ہوئی تو میں حیران ہوگئی لیکن اس وقت میرے پاس کوئی آپشن نہیں تھا۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ میرا کم اور بلال اشرف کا زیادہ آئٹم سانگ تھا، لیکن مجھے خود آئٹم سانگ پسند نہیں تھا، ہر فلم میں آئٹم سانگ ہونا ضروری نہیں ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں