• KHI: Partly Cloudy 30.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.7°C
Live Arrest Of Imran Khan

منظم مہم کے تحت اداروں کی بدنامی کیلئے ہر عہدے کے افسران کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اسلام آباد پولیس

شائع May 28, 2023 اپ ڈیٹ May 28, 2023 12:19pm

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ منظم مہم کے تحت اداروں کی بدنامی کے لیے ہر عہدے کے افسران کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق محکموں کو بدنام کرنے کی منظم مہم کا آغاز کیا گیا ہے، ہر عہدے کے افسران کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ اداروں کی بدنامی کی جاسکے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ تمام خواتین قابل احترام ہیں لیکن کچھ کو اس مہم میں استعمال کیا جا سکتا ہے، ایسے مذموم ہتھکنڈے غیر ملکی انٹیلیجنس ادارے ماضی میں استعمال کرتے رہے ہیں۔

ٹوئٹ میں تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ کسی بھی ایسی چال سے بچنے کے لیے معاملات کو شفاف رکھیں، تمام دفاتر، تھانہ جات اور حوالات میں کیمرے ٹھیک رکھیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026