• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

عمان کے سلطان 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

شائع May 29, 2023
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تہران میں واقع صدارتی محل میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السید کا استقبال کیا— فوٹو: اے ایف پی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تہران میں واقع صدارتی محل میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السید کا استقبال کیا— فوٹو: اے ایف پی

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السید 2 روزہ دورے پر تہران پہنچے، مذاکرات میں علاقائی سفارتی اور سیکیورٹی امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ پیش رفت مسقط کی جانب سے ایران اور بیلجیئم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے 2 دن بعد سامنے آئی۔

عمان طویل عرصے سے مغرب اور ایران کے حوالے سے بات چیت کرتا رہا ہے اور اس نے متعدد دہری شہریت کے حامل افراد اور شہریوں کی رہائی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ہیثم بن طارق السید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات کریں گے، جس میں مصر اور تہران کے کشیدہ تعلقات اور ایران کے متنازع جوہری پروگرام جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران کو الزامات کا سامنا ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں روس ایرانی ڈونز استعمال کررہا ہے تاہم تہران اس کی تردید کرتا ہے۔

تہران کے 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے 6 عالمی طاقتوں کی کوششیں گزشتہ ستمبر سے تعطل کا شکار ہیں کیونکہ مغرب میں خدشات بڑھ رہے ہیں کہ ایران جوہری پروگرام میں تیز رفتاری سے جدت لا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران کو خطرناک ملک قرار دیتے ہوئے سابق صدر کی جانب سے کئے گئے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری ہتھیارلے جانے والے میزائل تیارکرلیے ہیں اگر معاہدے کو جاری رکھا تو جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوجائے گی اور ایک ایسی ریاست کو جوہری ہتھیار کی اجازت نہیں دی جاسکتی جو امریکا کی بربادی کے نعرے لگاتی ہو۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024