• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm

گلگت بلتستان: 9 سالہ بچی کا ریپ کرنے والا 70 سالہ ملزم گرفتار

شائع June 8, 2023
ایف آئی آر کے مطابق بچی کچھ دنوں سے ٹانگوں میں درد کی وجہ سے اسکول جانے سے انکار کر رہی تھی — فائل فوٹو: آن لائن
ایف آئی آر کے مطابق بچی کچھ دنوں سے ٹانگوں میں درد کی وجہ سے اسکول جانے سے انکار کر رہی تھی — فائل فوٹو: آن لائن

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی وادی پنیال کے شیرکلہ نامی گاؤں میں 70 سالہ شخص نے 9 سالہ بچی کو متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا، پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچی کے چچا کی مدعیت میں غذر کے سنگول پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق بچی کچھ دنوں سے ٹانگوں میں درد کی وجہ سے اسکول جانے سے انکار کر رہی تھی، بعد ازاں بچی نے انکشاف کیا کہ جب وہ اسکول جارہی تھی تو گاؤں کے ایک رہائشی نے اسے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچی کے چچا کے مطابق بچی جب بھی اسکول جاتی تو 70 سالہ شخص گزشتہ ایک ماہ سے بچی کو اپنے گھر لے جاتا رہا، ملزم نے متاثرہ بچی کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اسے قتل کردےگا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 (ریپ کی سزا ) اور 377 (بی) (کم عمر بچوں کے ساتھ زبردستی جنسی سرگرمیاں) کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024