• KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

پولیوسِس: ’سفید بھنویں اور پلکیں نہ چاہتے ہوئے بھی ہجوم میں توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں‘

شائع June 9, 2023
اکثر افراد کے سر کے بال وقت سے پہلے سفید ہوجاتے ہیں—فوٹو: ہیلتھ گریڈ
اکثر افراد کے سر کے بال وقت سے پہلے سفید ہوجاتے ہیں—فوٹو: ہیلتھ گریڈ

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کچھ لوگوں کی بھنویں اور پلکیں حیرت انگیز طور پر سفید کیوں ہوتی ہیں؟ اکثر اوقات ایسے افراد نہ چاہتے ہوئے بھی ہجوم میں توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

اس کے پیچھے کیا سائنس ہے، یہ جاننا آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔

سب سے پہلے ہم میلانن کے بارے میں بات کرتے ہیں، میلانن ان پگمنٹس کو کہا جاتا ہے جو ہمارے بالوں، جلد اور آنکھوں کو رنگ دینے کے لیے کام کرتا ہے، یہ سفید، سیاہ، یا سانولی بھی ہو سکتی ہے، اس مرض کی وجہ سے پگمنٹس کی پیدائش اور افزائش رک جاتی ہے جس کی وجہ سے برص یا پھلبہری شدت اختیار کرنا شروع ہو جاتی ہے۔

اکثر افراد کے سر کے بال وقت سے پہلے سفید ہوجاتے ہیں، اس کی ویسے کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں سے ایک وجہ میلانن کی کمی ہے۔

تاہم کچھ افراد کی بھنویں اور پلکیں بھی سفید ہوتی ہیں، یہ کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق میلانن سے ہے، کیونکہ بالوں کے فالیکلز میں میلانن کی مقدار کم ہوتی ہے۔

بعض اوقات پولیوسِس پیدائشی طور پر بھی ہوسکتا ہے—فوٹو: آن لائن
بعض اوقات پولیوسِس پیدائشی طور پر بھی ہوسکتا ہے—فوٹو: آن لائن

طبی ویب سائٹ ہیلتھ گریڈ کے مطابق اسے سائنسی اصطلاح میں پولیوسِس(poliosis) کہتے ہیں، بعض اوقات پولیوسِس پیدائشی طور پر بھی ہوسکتا ہے اور یہ جینیاتی بھی ہوسکتی ہے

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیوسِس بچوں اور بڑوں دونوں میں ہوسکتا ہے، اکثر اوقات یہ طبی لحاظ سے پریشانی کا باعث نہیں بنتی لیکن بعض اوقات اس کا تعلق طبی حالت سے بھی ہوسکتا ہے۔

اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کے بال، بھنویں یا پلکیں اچانک سفید ہونے لگ جائیں تو کسی پروفیشنل ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں، ڈاکٹر آپ کی صورتحال کا جائزہ لے کر کچھ ضروری ٹیسٹ کرواسکتے ہیں جس کے بعد آپ کا علاج شروع ہوسکے گا۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ ’ہر انسان دوسرے سے مختلف ہوتا ہے‘ لیکن اس کے معنی بہت وسیع ہیں، چہرے اور جسم میں ایسی تبدیلی جو ایک انسان کو دوسرے انسان سے مختلف بناتی ہے، چاہے وہ رنگ، چہرے کے نقوش یا کسی اور جسمانی اعضا سے متعلق ہوں تو وہ اس انسان کو دوسروں سے خاص بناتی ہے۔

وِٹلائيگو یعنی برص جلدی کی خرابی یا اس میں پیدا ہونے والے ڈس آرڈر کے نتیجے میں ہوتا ہے—فوٹو: آن لائن
وِٹلائيگو یعنی برص جلدی کی خرابی یا اس میں پیدا ہونے والے ڈس آرڈر کے نتیجے میں ہوتا ہے—فوٹو: آن لائن

پولیوسِس اور وٹیلگو میں کیا فرق ہے؟

جیسا کہ ہم نے بتایا کہ پولیوسِس بال سفید ہونے کو بولتے ہیں چاہے تو جسم کے کسی بھی حصہ میں ہوں بالخصوص بھنویں اور پلکوں میں، کیونکہ ایسا میلانن کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے

دوسری طرف وِٹلائيگو یعنی برص جلدی کی خرابی یا اس میں پیدا ہونے والے ڈس آرڈر کے نتیجے میں ہوتا ہے، اس صورتحال میں انسان کی جلد پر چھوٹے چھوٹے سفید دھبے بن جاتے ہیں۔

ہر انسان میں اس کی علامات مختلف نظر آتی ہیں، پولیوسِس کی طرح یہ بھی میلانن کی کمی کے باعث ہوتا ہے۔

برص میں مبتلا افراد کی جِلد سورج سے جلد خراب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے انھیں اپنی جلد کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے۔

پولیوسِس اور برص ایک انسان سے دوسرے کو نہیں لگتا اور نہ ہی یہ کوئی خطرناک بیماری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024