• KHI: Asr 5:12pm Maghrib 7:18pm
  • LHR: Asr 4:55pm Maghrib 7:03pm
  • ISB: Asr 5:04pm Maghrib 7:14pm
  • KHI: Asr 5:12pm Maghrib 7:18pm
  • LHR: Asr 4:55pm Maghrib 7:03pm
  • ISB: Asr 5:04pm Maghrib 7:14pm

’اقتدار کے بجائے ملک و عوام کیلئے لڑیں‘، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر شوبز شخصیات برہم

شائع September 2, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ اور بجلی کے زائد بلوں پر اداکارہ مایا علی سمیت دیگر شوبز شخصیات برہم ہوگئیں۔

یکم ستمبر کو وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14.91 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 18.44 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اس اضافے کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 300 روپے سے تجاوز کر گئی ہے، دوسری جانب ملک بھر بجلی کے بھاری بلوں نے بھی عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، مہنگائی کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

اسی حوالے سے اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شدید ردعمل دیا۔

مایا علی نے کہا کہ ’ہر گزرتے وقت کے ساتھ چیزیں قابو سے باہر ہوتی جارہی ہیں، ہر چیز میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔‘

انہوں نے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’خدا کے واسطے عوام کے بارے میں سوچیں، مہنگائی کی وجہ سے جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا، اپنے ایئرکنڈیشنر والے کمرے سے باہر نکلیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اقتدار کے لیے لڑنے کے بجائے اپنے ملک اور عوام کے لیے لڑیں، یہ وہ نہیں جس کے لیے قربانیاں دی گئی تھیں۔

اداکار عمیر رانا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں عام شہری پیٹرول کے لیے لمبی قطار میں لگے ہیں، صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے شہری کا کہنا تھا کہ دوکان میں کمانے گیا لیکن خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا، ‏اس دوران شہری خود پر قابو نہ رکھ سکا اور رونے لگ گیا۔

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اداکار عمیر رانا نے ملکی حالات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے، میرا دل ٹوٹ گیا، میں ان کا درد سمجھ سکتا ہوں، وہ شخص جو اپنی کمزوری گھر والوں کو نہیں دکھا سکتا، اس شخص کے خاموش آنسو شکست کھا رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں بے بس محسوس کررہا ہوں، میں صرف دعا کرسکتا ہوں کہ اللہ ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024