• KHI: Maghrib 7:20pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:36pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:49pm
  • KHI: Maghrib 7:20pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:36pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:49pm

پی ٹی آئی سے اتحاد ہے اور نہ ہی یہ بات زیر غور ہے، ناصر شاہ

شائع September 18, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پارٹی کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کوئی اتحاد زیر غور ہے۔

ڈان نیوز کے شو ’دوسرا رخ‘ میں پی ٹی آئی-پی پی پی اتحاد کی قیاس آرائیوں کی صداقت کے حوالے سے سوال پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی پی پی کا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہے اور نہ ہی یہ ایسا کوئی معاملہ زیر غور ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم کسی ایسے شخص کے ساتھ اتحاد نہیں کر سکتے جو ملکی اتحاد کے خلاف سیاست کرے اور جس نے ہمارے اداروں پر حملہ کیا ہو۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کا حوالہ دے رہے تھے جب عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں ہنگامے ہوئے تھے اور لاہور اور راولپنڈی میں کور کمانڈر ہاؤس اور جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) سمیت مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پارٹی کے دروازے دیگر تمام سیاسی اکائیوں کے لیے کھلے ہیں اور وہ سب سے بات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر ہم سب سے رابطے میں ہیں، ان سے رابطہ کر رہے ہیں اور ان سے رابطہ کریں گے، کئی لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں لیکن جگہ کا مسئلہ ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل جب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی مذاکرات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ 9 مئی سے قبل پیپلز پارٹی انتخابات کے لیے ہر سیاسی قوت سے بات چیت کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن پی ٹی آئی نے لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس، جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملے کا فیصلہ کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ہم ان لوگوں سے بات چیت کر سکتے ہیں جو 9 مئی کے حملوں میں ملوث نہیں ہیں، ہمارے دروازے غیر مسلح لوگوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے کھلے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024