پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے ولیمے کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دونوں کے ولیمے کی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں متعدد اسپورٹس اور شوبز شخصیات سمیت سیاست دانوں نے بھی شرکت کی۔

ولیمے کی تقریب میں میڈیا سے وابستہ شخصیات بھی دکھائی دیں جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیدار بھی تقریب میں نظر آئے۔

ولیمے کی تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ اور فخر زمان سمیت دیگر کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جب کہ تقریب میں ان کے سسر شاہد آفریدی بھی مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

ولیمے کی تقریب میں مذہبی شخصیات بھی شریک ہوئیں جب کہ دونوں خاندانوں کے قریبی رشتے داروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح رواں سال فروری میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوا تھا اور ایک روز قبل ان کی شادی کی تقریبات شروع ہوئی تھیں جو اب ولیمے کی تقریب سے اختتام پذیر ہوگئیں۔

شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز کو ان کے مداحوں نے شیئر کرتے ہوئے انہیں زندگی کی اننگر شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

ان کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پر 21 ستمبر کو ان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔

تبصرے (0) بند ہیں