• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:23am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 7:00am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:23am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 7:00am

والد سے اداکاری کی اجازت لیتی تو بولتے شادی کے بعد کرلینا، حرا سومرو

شائع September 25, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

مقبول ڈرامے ’تیرے بن‘ میں ہیرو مرتسم کی بہن مریم کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا لیکن وہ جب بھی والد سے اس کی اجازت لیتیں تو والد انہیں بولتے پہلے شادی کرلیں، پھر کرلینا۔

حرا سومرو نے حال ہی میں کامیڈی شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی پہلی فلم میں دکھائی دیں گی، تاہم انہوں نے فلم سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پڑھائی میں بہت اچھی تھیں اور ان کے والدین کی خواہش تھی کہ وہ ڈاکٹر یا وکیل بنیں۔

ان کے مطابق ان کا تعلق سندھی گھرانے سے ہے اور سندھی والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ڈاکٹر، انجینئر یا وکیل بنیں، اس لیے ان پر بھی ایسا ہی دباؤ تھا۔

حرا سومرو نے بتایا کہ والد نے بڑی مشکل سے انہیں میڈیا اسٹڈی کی اجازت دی اور پھر انہوں نے بطور ہدایت کارہ کام شروع کیا۔

اداکارہ کے مطابق ’تیرے بن‘ ڈرامے کی مقبولیت کے بعد انہیں لوگ ان کے نام کے بجائے کردار کے نام ’مریم‘ سے پہچاننے لگ گئے، یہاں تک کہ ایک انٹرویو کے دوران خاتون میزبان نے انہیں مریم کے طور پر متعارف کروایا اور انہیں مریم ہی سمجھا۔

اداکاری اور شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے حرا سومرو کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا لیکن انہیں اجازت نہیں دی جاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جب بھی والد کو اداکاری کرنے کا بولتیں تو وہ انہیں کہتے پہلے شادی کرلیں، پھر جو چاہے کرنا۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اداکاری کے شوق کی وجہ سے بھی انہوں نے جلد شادی کی۔

حرا سومرو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اگرچہ اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد اداکاری شروع کی لیکن انہیں اداکاری کرنے کا شوق شروع سے ہی تھا۔

شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر اور انہوں نے مل کر شوہر کی والدہ کو منصوبے میں شریک بنا کر رشتہ طے کروایا۔

حرا سومرو نے بتایا کہ ان کے شوہر کی والدہ نے اپنے شوہر سے بیٹے کی شادی کی بات کی، جنہوں نے ان کے والد سے رشتہ مانگا اور ان کا رشتہ ہوگیا، گھر والوں کو یہی لگا کہ ان کی شادی ارینج میریج ہے لیکن درحقیقت انہوں نے پسند کی شادی کی اور انہوں نے خود ہی شادی کا منصوبہ بنایا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ شادی سے قبل ہی ان کے شوہر سے تعلقات تھے اور رشتہ ازدواج میں بندھنے سے تین ماہ قبل ہی انہوں نے شادی کا منصوبہ بنایا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے پیسے کمانے کی وجہ سے بھی اداکاری کی، کیوں کہ وہ خود مختار بھی ہونا چاہتی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024