• KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:19am Sunrise 6:45am
  • ISB: Fajr 5:27am Sunrise 6:55am
  • KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:19am Sunrise 6:45am
  • ISB: Fajr 5:27am Sunrise 6:55am

عثمان مختار کا اپنی والدہ کی صحت سے متعلق مداحوں کو پیغام

شائع September 26, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار اور فلم ساز عثمان مختار نے مداحوں کو اپنی والدہ کی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کچھ دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھیں لیکن اب ہسپتال سے ڈسچارج ہوچکی ہیں۔

گزشتہ ماہ عثمان مختار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ ناصرہ بیگم کی صحت کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

پاکستانی مقبول ترین ڈراما ’انا‘ میں ’التمش‘ کا کردار نبھانے والے اداکار عثمان مختار نے لکھا تھا کہ ’ میری والدہ کو آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے، وہ آئی سی یو میں داخل ہیں، اگر آپ سب اپنا تھوڑا سے وقت نکال کر میری والدہ کے لیے دعا کردیں گے تو اس سے بہت کچھ بدل سکتا ہے، ناصرہ بہت خوش ہوں گی اور آپ سب کی مقروض رہیں گی۔’

اس پیغام کے تقریباً 2 ہفتے بعد اداکار نے ایک بار پھر مداحوں کو اپنی والدہ کی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’جن لوگوں نے میری والدہ کی صحت کے لیے دعا کی اور مجھے پیغامات بھیجے ان سب کا بہت شکریہ۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’زندگی میں ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنی زندگی میں مشکل چینلجز کا سامنا کرکے دوبارہ کھڑا ہونا جانتے ہیں اور میری والدہ ان میں سے ایک ہیں۔‘

انہوں نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’میری والدہ کچھ دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھیں لیکن الحمداللہ اب وہ گھر واپس آچکی ہیں، اس وقت انہیں کچھ ہفتوں کے لیے فیزیوتھراپی کی ضرروت ہے جس کے بعد وہ دوبارہ چلنے کے قابل ہوجائیں گی، والدہ آپ سب کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔‘

کارٹون

کارٹون : 2 دسمبر 2024
کارٹون : 1 دسمبر 2024