بولی وڈ اداكار شاہ رخ خان نے بھارتی ٹیم كے كھلاڑی ویرات كوہلی كو اپنا ’داماد‘ قرار دیتے ہوئے دلچسپ تبصرہ كیا اور كركٹ ورلڈ كپ كیلئے بھارتی ٹیم كیلئے نیك خواہشات كا اظہار كیا۔

شاہ رخ خان اپنی فلم ’جوان‘ كی پروموشن كے لیے آئے روز سوال اور جوابات كا سیشن ركھتے ہیں، جس میں وہ اپنے مداحوں كے دلچسپ سوالوں كا جواب دیتے ہیں۔

اسی طرح حال ہی میں شاہ رخ خان نے سماجی پلیٹ فارم ایكس پر اپنے مداحوں كے ساتھ سوال و جوابات كا سیشن ركھا، مداح كے ایك سوال پر شاہ رخ خان نے ویرات كوہلی كو اپنا داما قرار دے دیا۔

اسی دوران ایك مداح نے اپنا رشتہ لینے كے لیے شاہ رخ خان سے درخواست كردی۔

مداح نے سوال پوچھا كہ ’سر مجھے اپنی گرل فرینڈ سے شادی كرنی ہے، ان كے گھر آپ میر رشتہ لے كر جانا پلیز‘۔

جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا كہ ’بھائی اگر میں رشتہ لے کر گیا تو آپ کی پریشانی مزید بڑھ جائے گی کیونکہ میرے جانے سے آپ کا پتا کٹ جائے گا۔‘

ایك اور مداح نے سوال پوچھا كہ ’سر! ویرات کوہلی کے بارے میں کچھ بولیں کیونکہ ہر روز ہم ان کے درمیان مداحوں کی جنگی پوسٹس دیکھ رہے ہیں‘۔

جس پر بولی وڈ اسٹار نے جواب دیا كہ ’مجھے ویرات كوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں اس كی اچھی صحت كے لیے دعا كرتا ہوں۔‘

شاہ رخ خان نے مزید لكھا كہ ’بھائی گھر داماد جیسا ہے ہمارا۔‘

ایك اور مداح نے فرمائش كی كہ ورلڈكپ كے لیے بھارتی ٹیم كے لیے كچھ الفاظ كہہ دیں۔

جس پر شاہ رخ خان نے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا كہ ’سب کے لیے نیک تمنائیں، امید ہے كہ یہ ان كے لیے ایک شاندار ورلڈ کپ ثابت ہو‘۔

شاہ رخ خان نے ویرات كوہلی كو اپنا داماد كیوں كہا؟

واضح رہے كہ ویرات كوہلی كی شادی بولی وڈ اداكارہ انوشكا شرما كے ساتھ 2017 میں شادی ہوئی تھی۔

شاہ رخ خان كا ویرات كوہلی كو داماد كہنے كی وجہ اداكار كی انوشكا شرما سے گہری دوستی ہوسكتی ہے۔

كیونكہ شاہ رخ خان اور انوشكا شرمان نے ایك ساتھ كئی فلموں میں كام كیا ہے، جن میں 2008 كی فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘، ہیری میٹ سیجل، 2012 کی رومانوی فلم جب تک ہے جان، اور زیرو شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں