• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

خوشبودار اور لذیذ ذائقے سے بنا ’بھُنا ہوا تورائی قیمہ‘

شائع November 18, 2023
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ فوڈ فیوژن

بھُنا ہوا تورائی قیمہ کی خوشبودار اور لذیذ ذائقے کو روزمرہ کے کھانے میں شامل کرنے کے لیے آپ کو صرف کچھ ہی اجزا کی ضرورت ہوگی۔

انتہائی عمدہ طریقے سے بنی تورئی میں قیمہ ملا کر اس کے ذائقے میں مزید اضافہ کریں، یہ ایک صحت مند غذا ہے جو آئرن اور فائبر سے بھری ہوئی ہے۔

منہ میں پانی لے آنے والی ایک ایسی ڈش جس میں پِسا ہوا قیمہ، مسالاجات کو شامل کر کے بنایا جائے، اس ڈش کو فیملی کے ساتھ دوپہر یا رات کے کھانے میں پراٹھے یا نان کے ساتھ پیش کرکے اس کا مزہ اور بڑھایا جاسکتا ہے۔

اجزا

لہسن 5-6 عدد

ادرک 1 ٹکڑا

ہری مرچ 3-4 عدد

ہرا دھنیا 1 گچھا

ثابت لال مرچ 3-4 عدد

زیرہ 1 چائے کا چمچ

پانی 1-2 چمچ

فائل فوٹو: اسکرین شاٹ فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ فوڈ فیوژن

تورئی 500 گرام

کھانا پکانے کا تیل 5-6 چمچ

پیاز 2 درمیانی کٹی ہوئی۔

ٹماٹر 2 باریک کٹے ہوئے

نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

ثابت دھنیا پسا ہوا 1 اور ½ چائے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

کشمیری لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

پانی 1/3 کپ یا حسب ضرورت

گائے کا قیمہ 400 گرام

لیموں کا رس 1 چمچ

ہرا دھنیا کٹا ہوا

ترکیب

ایک گرائنڈر میں لہسن، ادرک، ہری مرچ، تازہ دھنیا، لال مرچ، زیرہ، پانی ڈال کر اسے پیس لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

تورئی کو چھیل کر باریک ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔

ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل، پیاز ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک بھونیں۔

ٹماٹر شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اور 1-2 منٹ تک پکائیں۔

موٹے پسا ہوا ہرا مسالہ، نمک، دھنیا، ہلدی پاؤڈر، کشمیری لال مرچ پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں پانی شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر پکائیں جب تک کہ تیل الگ نہ ہو جائے۔

گائے کے گوشت کا قیمہ ڈالیں، اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر 5-6 منٹ تک پکائیں۔

اس میں کٹی ہوئی تورئی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں، ڈھک کر ہلکی آنچ پر 25-30 منٹ تک پکائیں (درمیان میں مکس کریں) پھر تیز آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ یہ سوکھ جائے۔

لیموں کا رس شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

تازہ دھنیا سے گارنش کریں اور سرو کریں!

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024