• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

اگلے 5 سال میں ہندوستان، بولی وڈ و ہولی وڈ پر حیدرآباد راج کرے گا، تلنگانہ وزیر

شائع November 30, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر مالا ریڈی کی جانب سے ایک تقریب میں بولی وڈ اداکار رنبیر کپور سے مخاطب ہوکر بولی وڈ اور ہولی وڈ سمیت پورے بھارت کے خلاف باتیں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق رنبیر کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانا اور بابو مہش سمیت دیگر اداکار تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں فلم ’اینیمل‘ کی ریلیز سے قبل ہونے والی تقریب میں شریک تھے، جہاں ریاستی وزیر نے تیلگو فلم انڈسٹری کی تعریفیں کرتے ہوئے بولی وڈ اور ہولی وڈ سمیت پورے ہندوستان کے خلاف باتیں کیں۔

ریاستی وزیر مالا ریڈی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کو مخاطب ہوکر بولی وڈ اور ہولی وڈ کے خلاف باتیں کرنے لگتے ہیں۔

تلنگانہ کے وزیر کی جانب سے کہی گئی نامناسب باتوں پر رنبیر کپور پریشانی کے عالم میں مسکراتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ ریاستی وزیر کی باتوں پر پنڈال تالیوں سے گونج اٹھتا ہے۔

ریاستی وزیر مختصر ویڈیو میں رنبیر کپور کو مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ اگلے پانچ سال میں تیلگو فلم انڈسٹری بولی وڈ اور ہولی وڈ پر راج کرے گی، ایک سال کے اندر اداکار ممبئی کو چھوڑ کر حیدر آباد منتقل ہونا شروع ہوں گے۔

ریاستی وزیر نے تیلگو افراد اور فلم انڈسٹری کے افراد کو ذہین اور خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ راجا مولی سمیت دیگر فلم ساز تیلگو انڈسٹری کے ہیں۔

مالا ریڈی کا کہنا تھا کہ ممبئی اب پرانا ہوچکا، بنگلورو میں ٹریفک کے مسائل ہیں، اس وقت بھارت میں صرف ایک ہی شہر حیدرآباد ہے جو اگلے ایک سال میں بھارت، بولی وڈ اور ہولی وڈ پر حکومت کرے گا۔

تلنگانہ کے ریاستی وزیر نے واضح طور پر کہا کہ اگلے پانچ سال میں ہماری تیلگو انڈسٹری ہولی وڈ اور بولی وڈ پر راج کرے گی۔

ریاستی وزیر کی باتوں پر رنبیر کپور اور ان کے ساتھ بیٹھے اداکار مہیش بابو پریشانی کے عالم میں مسکراتے دکھائی دیتے ہیں۔

مالا ریڈی کی مذکورہ تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ریاستی وزیر کے الفاظ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ رنبیر کپور ان کے مہمان تھے، انہیں ان کی عزت کرنی چاہیے تھی۔

وہیں بعض افراد نے مالا ریڈی کو یاد دلایا کہ ایسا نہیں ہوگا، ان کے تیلگو انڈسٹری کے اداکار بولی وڈ فلموں میں ولن بنتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024