• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

فورسز کی توجہ سرحدوں کے تحفظ پر مرکوز ہے، آرمی چیف

شائع December 3, 2023
آرمی چیف نے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں، افسروں اور جوانوں کے حوصلے کو سراہا —فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں، افسروں اور جوانوں کے حوصلے کو سراہا —فوٹو: آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مسلح افواج، قوم کی حمایت کے ساتھ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پر توجہ مرکوز کیے ہوئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے خیرپور ٹامیوالی کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، قوم کی حمایت سے تمام خطرات کے خلاف مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو فیلڈ مشق کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ ایکسرسائز کا مقصد آپریشنل ماحول میں مختلف صورتحال کے مطابق مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ اور میدان جنگ کے تقاضوں کے مطابق پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرمر، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سمیت مختلف عناصر کے مربوط جنگی ردعمل اور فائرنگ سمیت جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف نے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں، افسران اور جوانوں کے حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے فوجیوں کو ہدایت کی کہ وہ روایتی جوش و جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024