• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

’ان فلیمز‘ کی ایک اور کامیابی، نامور ستاروں کی سعودی فلم فیسٹیول میں شرکت

شائع December 8, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب میں ریڈ سی نامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید، احد رضا میر، ماہرہ خان سمیت ہولی وڈ اور بولی وڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کی، فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے ایک اور ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

گزشتہ روز سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ہونے والے اپنی نوعیت کے منفرد اور تیسرا فلم فیسٹیول ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ (آر ایس آئی ایف ایف) منعقد ہوا۔

فیسٹیول میں امریکا، برطانیہ، فرانس، مصر، بھارت اور ملائیشیا سمیت دنیا کے متعدد ممالک سے اداکاروں نے شرکت کی۔

’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ کا آغاز 30 نومبر کو ہوا تھا اور گزشتہ روز اختتامی تقریب منعقد ہوئی تھی، اس دوران تقریب میں فلموں کی نمائش کے علاوہ ڈانس و آرٹ کے پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔

تقریب میں دنیا بھر سے نامور ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں بولی وڈ اداکارہ عالیہ بٹ، کترینہ کیف، رنویر سنگھ جبکہ ہولی وڈ اداکار جونی ڈیپ، مشیل روڈریگز بھی شامل تھیں۔

فیسٹیول میں سعودی عرب، اردن، مصر، مراکش، روانڈا، آرمینیا، ملائیشیا، پاکستان، نیوزی لینڈ، فرانس، بھارت، تھائی لینڈ سمیت دنیا کے متعدد ممالک کی 125 سے زائد فلمیں دکھائی گئیں۔

10 روزہ فیسٹیول کے دوران چار پاکستانی فلموں کی نمائش کی گئیں جن میں دو فل لینتھ فلمیں بھی شامل ہیں۔

فیسٹیول میں پاکستانی فلم پروڈیوسر ضرار خان کی فلم ’ان فلیمز‘ نے بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

’ان فلیمز‘ اس سے قبل آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوچکی ہے جبکہ فلم کو انٹرنیشنل نیو قمر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

منفرد کہانی کی بدولت فلم کو انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں بھی بہترین فیچر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

اس کے علاوہ پاکستان کی موشن پکچر فلم ’وکھری‘ کا ورلڈ پریمیئر بھی ہوا جس کی کہانی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

یہی نہیں بلکہ ان دونوں فلموں کے علاوہ حرا یوسف زئی کی فلم سولاتیہ اور ماہنور یوسف کی فلم ’عید مبارک‘ کا پریمیئر بھی ریڈ سی فلم فیسٹیول میں ہوا۔

علاوہ ازیں جرمن اداکارہ ڈیان کروگر، بولی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ اور سعودی اداکار و مصنف عبداللہ السدھن کو بھی اپنے کیریئر کےد وران شاندار خدمات پیش کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔

فیسٹیول میں پاکستانی اداکاروں نے بھی شرکت کی جن میں ہمایوں سعید اور ان کی بیٹی اور ٹی وی/فلم پروڈیوسر ثنا شاہ نواز، اداکارہ ماہرہ خان، احد رضا میر شامل تھے۔

ہمایوں سعید کو ریڈ سی فلم فیسٹیول میں ہولی ووڈ کے بڑے اداکار ایڈرین بروڈی، نکولس کیج، جوئل کنامن اور ہنری گولڈنگ کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کےعلاوہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے ہولی وڈ اداکار اینڈریو گارفیلڈ کے ساتھ بھی تصویر بنوائی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

جبکہ ہمایوں سعید کی بیٹی ثنا شاہ نواز اور اہلیہ ثمینہ شاہ نواز نے بھی بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024