آئین و قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر پنجاب

20 دسمبر 2023
سکا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہ اترنے والا  الیکشن لڑنے کے لیے اہل نہیں ہوگا—فوٹو:ڈان نیوز
سکا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہ اترنے والا الیکشن لڑنے کے لیے اہل نہیں ہوگا—فوٹو:ڈان نیوز

الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جائے گا، کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائیں گی۔

ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس نے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سیکیورٹی دینے کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والےاداروں سے بھی مدد لی جائے گی، پنجاب میں پچاس ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشن ڈھائی لاکھ سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرو اور ڈی آر او کے افس میں کاغذات نامزدگی بھجوا دیے گئے ہیں، امیدوران ان کے آفس سے فارم حاصل کرکے بائیس دسمبر تک جمع کروا سکتے ہیں۔

انوہں نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جائے گا، کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہ اترنے والا الیکشن لڑنے کے لیے اہل نہیں ہوگا ۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔

امیدوار آج صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا عمل آج 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار 20 ہزار روپے فیس جمع کرائیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں