• KHI: Cloudy 30.9°C
  • LHR: Sunny 30.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.9°C
  • KHI: Cloudy 30.9°C
  • LHR: Sunny 30.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.9°C

ایئر لائنز کو ایک بار پھر جی پی ایس سگنل کی وصولی میں تعطل کا سامنا

شائع اپ ڈیٹ
چند ماہ قبل بھی کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجن میں سگنل کی دشواری رپورٹ ہوئی تھی—بشکریہ آن لائن فوٹو
چند ماہ قبل بھی کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجن میں سگنل کی دشواری رپورٹ ہوئی تھی—بشکریہ آن لائن فوٹو

کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجن میں ایر لائنز کو ایک بار پھر جی پی ایس سگنل وصول کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈان نیوز کے مطابق دوران پرواز اچانک جی پی ایس سگنل غائب ہونے کی اطلاع دی گئی جس پر سول ایوی ایشن حکام نے دشواری کے متعلق نوٹم جاری کیا۔

سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم میں متعلق کپتانوں کو فوری طور اے ٹی سی کو اطلاع دینے کی ہدایت کی۔

چند ماہ قبل بھی کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجن میں سگنل کی دشواری رپورٹ ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026