• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.1°C
  • ISB: Clear 30.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.1°C
  • ISB: Clear 30.6°C

خیبرپختونخوا میں 4 سیکریٹریز کے تقرری اور تبادلوں کی اجازت، اعلامیہ جاری

شائع اپ ڈیٹ
اعلامیے کے مطابق سیکریٹری محکمہ ایکسائز محمود حسن کی جگہ فیاض علی شاہ کو نیا سیکریٹری تقرر کردیا گیا ہے—فائل فوٹو: اے پی پی
اعلامیے کے مطابق سیکریٹری محکمہ ایکسائز محمود حسن کی جگہ فیاض علی شاہ کو نیا سیکریٹری تقرر کردیا گیا ہے—فائل فوٹو: اے پی پی

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں 4 سیکریٹریز کے تقرری اور تبادلوں کی اجازت دے دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی درخواست پر مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ سیکریٹری محکمہ تعلیم معتصم بااللہ کو تبدیل کر کے مسعود احمد کو ان کی جگہ نیا سیکریٹری تعینات کردیا گیا۔

اس کے علاوہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز محمود حسن کی جگہ فیاض علی شاہ کی بطور سیکریٹری تعیناتی کردی گئی ہے، محکمہ تعلیم کے سابق سیکریٹری معتصم بااللہ کو اسٹیبلیشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی جبکہ محکمہ ایکسائز کے سابق سیکریٹری محمود حسن کو سیکریٹری بین الصوبائی روابط کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026