• KHI: Sunny 32.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 33.4°C
  • KHI: Sunny 32.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 33.4°C

بانی پی ٹی آئی پاکستان کی خارجہ پالیسی کیلئے خطرہ ہیں، محسن رانجھا

شائع December 23, 2023 اپ ڈیٹ December 23, 2023 02:34pm
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

رہنما مسلم لیگ (ن) محسن رانجھا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی خارجہ پالیسی کےلیے خطرہ ہیں، نااہل، نالائق کوکافی عرصے سے سرٹیفکیٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گھڑی چور کو صداقت اور امانت کا سرٹیفکیٹ دیا گیا، مزید کہا کہ نااہل، نالائق کو کافی عرصے سے سرٹیفکیٹ دینےکا سلسلہ جاری ہے۔

محسن رانجھا نے کہا کہ جسے معصوم کہہ رہے ہیں وہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، پارلیمنٹ پر حملےکرنے والےکو معصومیت کا سرٹیفکیٹ مل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کومعصوم کہنا 22 کروڑ عوام سے زیادتی ہے، بانی پی ٹی آئی پاکستان کی خارجہ پالیسی کےلیے خطرہ ہیں۔

مزید کہا کہ صادق اور امین کے ایک سرٹیفکیٹ نے ملک تباہ کردیا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب، چین کو بھی ناراض کیا، پھر بھی معصوم کہا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026