انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا، قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق جونیئر سلیکشن کمیٹی نے اے سی سی انڈر نائنٹین ایشیا کپ سے قبل بہترین کارکردگی دکھانے والے 45 کرکٹرز کو کراچی میں ٹریننگ کیمپ میں بلایا تھا۔

اس پول میں سے 15 کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے پہلے پاکستان ٹیم 28 دسمبر سے 6 جنوری تک لاہور میں کیمپ میں حصہ لے گی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ 19جنوری سے 11 فروری 2024 تک جنوبی افریقہ میں منعقد ہوگا۔

منتِخب کردہ اسکواڈ میں شامل محمد ذیشان اور علی اسفند گزشتہ سال ویسٹ انڈیز میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن رہی تھی

اسکواڈ میں 12 کرکٹرز وہ ہیں جنہوں نے دبئی میں منعقدہ حالیہ انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لیا تھا، اس ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہنے کے بعد سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات سے ہاری تھی۔

اسکواڈ میں کون کون شامل ہے؟

پاکستان انڈر 19 ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں سعد بیگ (کپتان، وکٹ کیپر)، علی اسفند (نائب کپتان)، علی رضا، احمد حسن، عامرحسن، عرفات منہاس، اذان اویس، ہارون ارشد، خبیب خلیل، محمد ریاض اللہ، محمد ذیشان، نوید احمد خان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں