• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Cloudy 18.6°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Cloudy 18.6°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C

فلوریڈا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

شائع December 24, 2023 اپ ڈیٹ December 24, 2023 11:44am
—فوٹو:ایکس
—فوٹو:ایکس

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر شہراوکالا کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم شخص نے مال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کو صورتحال کو قابو میں کیا لیکن ملزم پہلے ہی اسلحہ چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ ہوتے ہی شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس نے واقعے کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دیتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ شاپنگ مال کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026