راولپنڈی: دھمیال میں گیس کی سپلائی لائن میں لگی آگ بجھا دی گئی
راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں گیس کی سپلائی لائن میں لگی آگ پونے 4 گھنٹے بعد بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گیس لائن، آئل لائن اور گھر کو آگ لگی تھی، فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوع پر پہنچا دیا گیا۔
آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن میں 3 فائر ٹینڈرز اور 6 ایمرجنسی گاڑیوں کی مدد سے 12 سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔
ایگزیکٹو آفیسر سوئی گیس قیوم نیازی نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کے عملے نے پائپ لائن میں سپلائی معطل کر دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سوئی گیس کا عملہ موقع پر موجود رہا، آگ گیس پائپ لائن میں نہیں لگی بلکہ آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں لگی تھی۔
اے ایس پی صدر زینب ایوب نے بتایا کہ آگ لگنے والے مقام پر تمام گھر خالی کرا لیے گئے۔












لائیو ٹی وی