• KHI: Partly Cloudy 31°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.9°C
  • ISB: Sunny 32.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 31°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.9°C
  • ISB: Sunny 32.3°C

کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں لگی آگ بجھ گئی، 100 سے زائد دکانیں خاکستر، کروڑوں کا نقصان

شائع اپ ڈیٹ
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

کراچی کے علاقے صدر میں واقع موبائل مارکیٹ میں گزشتہ شب لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، جب کہ آتشزدگی کے باعث سو سے زائد دکانیں خاکستر ہوگئیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی 7 گاڑیوں نے 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا، واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

گزشتہ شب صدر موبائل مارکیٹ میں لگنی والی آگ نے کئی دکانوں کو جلا دیا، دکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائربریگیڈ کی 7 گاڑیوں نے 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

گزشتہ ہفتے کراچی کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر واقع پارسا ٹاور نامی عمارت میں آگ لگ گئی تھی، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026